چیئر مین سی ڈی اے محمد علی رندھا وا سے بیرون ملک مقیم پاکستانی سرمایہ کاروں او تاجروں کی ملا قات۔
اجلاس میں سی ڈی اے کے بورڈممبران اور سینئر افسران نے شرکت کی۔
بیرون ملک مقیم پاکستانیوں با لخصوص سرمایہ کاروں کے لئے اسلام آباد میں سرمایہ کاری کے بہترین اور محفوظ مواقع موجود ہیں۔ چیئر مین سی ڈی اے
بیرون ملک پاکستانی اسلام آباد میں سی ڈی اے کے سیاحتی منصوبوں، آئی ٹی کی صنعت اور رئیل اسٹیٹ منصوبوں میں منا فع بخش سرمایہ کار ی کر سکتے ہیں۔ محمد علی رندھا وا
اسلام آباد میں میزبانی کی صنعت(Hospitality Industry)میں سرمایہ کاری کرنے کی خا طر خواہ گنجا ئش موجود ہے۔ محمد علی رندھا وا
بڑھتی ہوئی ضروریات کے پیش نظر سی ڈی اے میزبانی کی صنعت(Hospitality Industry) کو فروغ دینے کے لئے پرکشش مواقع فراہم کررہا ہے۔ محمد علی رندھا وا
سرمایہ کاری کے لیئے قا بل عمل منصوبوں میں میزبانی کی صنعت، سفاری پارک، آئی ٹی کے شعبے کے لئے سیلی کان ویلی، پارک انکلیو، کیبل کار، آرچرڈ ویو انکلیو، مارگلہ انکلیو اور دیگر بے شمار منصوبے شروع کیے جا رہے ہیں۔وفد کو بریفننگ
اسلام آباد کے Cسیریز اور دیگر تمام سیکٹرز میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ محمد علی رندھا وا
وفد نے سی ڈی اے کی طرف سے شروع کئے جانے والے منصوبوں میں گہری دلچسپی کا ظہار کیا۔