آزادکشمیرکا کوئی میڈیکل کالج بند نہیں کیا جا رہا

41

آزادکشمیر کے وزیر حکومت اکبر ابراہیم نے کہا ہے کہ آزادکشمیرکا کوئی میڈیکل کالج بند نہیں کیا جا رہا۔ اس حوالہ سے سازشی عناصر پروپیگنڈا کر رہے ہیں جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔ آزادکشمیر کے تینوں میڈیکل کالج بہترین انداز میں کام کر رہے ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز آزادکشمیر میڈیکل کالج بند کرنے کے حوالہ سے میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں پر اپنا ردعمل دیتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزدکشمیر کا ایک بھی میڈیکل کالج بند نہیں کیا جا رہا ہے۔ کچھ لوگ اپنے مذموم مقاصد کے حصول کے لیے اس طرح کا پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

میڈیکل کا لجز میں اس وقت سینکڑوں طلبہ وطالبات زیر تعلیم ہیں ان تعلیمی اداروں کو اس طرح بند نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی حکومت ان کی بند ش کے حوالہ سے کوئی کارروائی کر رہی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.