وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق سے میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید صابر حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات

15

اسلام آباد: وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارلحق سے میرپور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سید صابر حسین کی قیادت میں وفد کی ملاقات

اس موقع پر وزراء حکومت چوہدری ارشد حسین ،چوہدری یاسر سلطان ،چوہدری قاسم مجید اور پرنسپل سیکرٹری فیاض علی عباسی بھی موجود تھے

آزادکشمیر میں انڈسٹری کی ترقی اور سرمایہ کاروں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا ،وزیراعظم آزادکشمیر

عوام کی فلاح و بہبود اور ترقی کا مشن لے کر آیا ہوں ،چوہدری انوارالحق

عوام کی خدمت کے لئے اپنا کردار ادا کرتا رہوں گا. وزیراعظم آزادکشمیر ۔ عوام کے ٹیکسوں کا پیسہ صرف اور صرف عوام کی خوشحالی اور ترقی کیلئے خرچ ہو گا. چوہدری انوارالحق
مسائل کے باوجود بجلی کا بلوں میں کمی اور سستے آٹے کی فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں.

منگلا ڈیم کے متاثرین اور نیلم جہلم ہائیڈرو پراجیکٹ کے حوالے سے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھائے ہیں. چوہدری انوارالحق
اب دریائے نیلم میں 20 کیومک پانی چھوڑا ہے جس سے مسائل میں کمی آئے گی.

بجلی چوری کو روکنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں گے،چوہدری انوارالحق
بجلی,تعلیم اور صحت کے شعبوں پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں.وزیراعظم آزادکشمیر
بہت جلد مظفرآباد,پونچھ اور میرپور ڈویژن کا دورہ کروں گا

Leave A Reply

Your email address will not be published.