آزاد کشمیر بھر میں مہنگائی ،لوٹ مار،اشرفیاں کی شاہ خرچیوں کے خلاف ضلع جہلم ویلی مکمل شٹر ڈاؤن،پہیہ جام ہڑتال

16

آزاد کشمیر بھر میں مہنگائی ،لوٹ مار،اشرفیاں کی شاہ خرچیوں ،برقیات کی ناانصافیوں،آٹے کی قلت اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف ضلع جہلم ویلی بھر کے چھوٹے ،بڑے بازاروں میں تاریخ ساز مکمل شٹر ڈاؤن،پہیہ جام ہڑتال ،تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند، وکلاءکا عدالتی کارروائیوں کا مکمل بائیکاٹ، درجنوں مقامات پر زبردست احتجاجی مظاہرے

آزاد کشمیر بھر میں مہنگائی ،لوٹ مار،اشرفیاں کی شاہ خرچیوں ،برقیات کی ناانصافیوں،آٹے کی قلت اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی کے خلاف ضلع جہلم ویلی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا ،چناری ،چکوٹھی،چکار ،وادی لیپہ،وادی کھلانہ،لمنیاں ،ریشیاں، سائیں باغ،گوجر بانڈی،سراں ،چھٹیاں ،کھٹائی،گرمنڈا،نڑدجیاں ،چھم ،ساون ،کچھا،نیلی، پاہل،میرا بکوٹ سمیت ضلع بھر کے چھوٹے ،بڑے بازاروں میں تاریخ ساز مکمل شٹر ڈاؤن،پہیہ جام ہڑتال –

تمام پرائیویٹ تعلیمی ادارے بند، وکلاءکا عدالتی کارروائیوں کا مکمل بائیکاٹ، درجنوں مقامات پر زبردست احتجاجی

مظاہرے ،چناری بازار میں سرینگر مظفرآباد روڈ پر بڑا احتجاجی دھرنا دن بھر جاری رہا ،پولیس اور انتظامیہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے جگہ جگہ تعینات رہی۔

تفصیلات کے مطابق جمعرات کے روز آزاد کشمیر کے ضلع جہلم ویلی کے ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی سینئر نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر ایڈووکیٹ ، جمعیت علمائے اسلام مظفرآباد ڈویژن کے امیر مولانا پروفیسر الطاف حسین صدیقی،صدر انجمن تاجران ہٹیاں بالا سید فیصل گیلانی ، سابق چیئرمین ضلع کونسل جہلم ویلی محمد فریدخان ، لیاقت علی اعوان ، راجہ فیاض خان صدر ٹرانسپورٹ یونین،ممتاز اعوان ، خواجہ ناصرالدین چک ، راجہ عبدالرشید ، ساجد ہمدانی ،امتیاز ہمدانی ،افضال ہمدانی ، راشد مغل ، سفیر مغل ،طاہر محمدی ،احسان الحسن گیلا نی ، اویس خان ، عامر روشن ، ممتاز شیخ،آصف اقبال مغل،خلیل مغل، حمزہ میر ،چوہدری ساجد اسلم،سردار وقار ہدایت،چوہدری فیصل حمید،رﺅف ہمدانی ، سمیت دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا-

جس میں مقررین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آزاد کشمیر متنازعہ علاقہ ہے یہاں پر آئی ایم ایف کا کیا لینا دینا آزاد کشمیر سے پونے تین روپے بجلی یونٹ خرید کر پھر ہمیں ہی پچاس روپے سے زائد فروخت کی جارہی ہے یہ ظلم عظیم ہے جسے آزاد کشمیر کے عوام کسی صورت تسلیم نہیں کرتے آزاد کشمیر میں موجود تمام گرڈ اسٹیشن واپڈا سے لیکر برقیات کے حوالے کیے جائیں آٹے کا بحران ختم کیا جائے ،عوام کو ان کی دہلیز پر زندگی کی بنیادی سہولیات کی فراہمی ممکن بنائی جائے

چناری بازار میں مکمل شٹر ڈاﺅن ،پہیہ جام کے ساتھ ساتھ سرینگر مظفرآباد روڈ کو بلاک کر کے مرزا آصف مغل، راجہ عظیم زاہد ایڈووکیٹ،خالد میر، راجہ نثار علی خان ،طاہر فاروق رئیسانی ،راجہ ظفر اکرم،لیاقت علی اعوان ،راجہ شہزاد گل ،راجہ سجاد،چوہدری زبیر ،چوہدری منظور ،خواجہ نذیر احمد شال ،حاجی محمد اقبال،سید مرتضی کاظمی اور دیگر کی قیادت میں سینٹر روڈ میں احتجاجی دھرنادیا گیا جو دن بھر جاری رہا مقررین نے عوام کے ساتھ ہونے والی نہ انصافیوں پر شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کسی کو بنیادی عوامی حقوق غصب نہیں کرنے دیں گے ہماری جہدوجہد جاری رہے گی-

جب تک عوام کو ان کے حقوق نہیں مل جاتے اور ظلم اور نہ انصافی بند نہیں ہوتی دیگر اداروں کے ساتھ ساتھ محکمہ جنگلات میں بھی بڑے پیمانے پر کرپشن کی جارہی ہے جسے کوئی پوچھنے والا نہیں ہے پابندی کے باوجود جنگلات کا قتل عام جاری ہے ،لائن آف کنٹرول سے ملحقہ قصبہ چکوٹھی میں بھی مکمل شٹر ڈاﺅن اور پہیہ جام ہڑتال رہی چکوٹھی میں شبیر عباسی ،ارشد عباسی ،تنویر شیخ ،راجہ قاصد،مجید چغتائی ،کامران مغل ،قدوس شیخ ،مظفر مغل ،صدیق عالم ،مختار عباسی،ڈاکٹر مختار چوہدری اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ،چکار میں ممبر ضلع کونسل جہلم ویلی راجہ پرویز اقبال ایڈووکیٹ، صدر انجمن تاجران چکار محمد عارف ڈار , چیئر مین ٹاؤن کمیٹی چکار ملک محمد بشیر، سردار عبدالقیوم خان ،خواجہ دانیال گنائی ،راجہ منیب چکاروی، چوہدری جاوید حیدر،راجہ وقار خان،راجہ ساجد سعید و دیگرکی قیادت میں احتجاج کیا گیا،کچھا کے مقام پر ممبر ضلع کونسل غزالہ اشرف ،اویس نقوی ،ظہور نقوی ،تصویر نقوی اور دیگر کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا گیا –

گوجر بانڈی میں سید حماد کاظمی ، شاہد خوشحال عثمانی ،ممتاز ترک ،خواجہ مسرور اور دیگر کی قیادت میں ٹائر جلا

کر مین روڈ بند کرتے ہوئے احتجاجی مظاہر ہ کیا گیا ،وادی لیپہ،ریشیاں،سائیں باغ ،شاریاں ،وادی کھلانہ ،سراں ،چھٹیاں ،چھم ،نڑدجیاں سمیت ضلع جہلم ویلی کے تمام چھوٹے بڑے بازاروں میں بھی عوام بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئی ،مہنگائی ،بیروز گاری ،لاقانونیت،آٹے کی قلت،بجلی بلوں میں اضافہ اور عوام کو زندگی کی بنیادی سہولیات کی عدم فراہمی پر جگہ جگہ احتجاجی مظاہرے کیے گئے-

مظاہروں سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے مزید کہا کہ ظالمانہ ٹیکس کی واپسی تک عوام بلات ادا نہ کریں عوام کے ووٹوں سے منتخب ممبران اسمبلی اقتدار کی حوس کے بجائے عوام کے حقوق کی خاطر مستعفی ہو کر عوام میں واپس آئیں سیکرٹری برقیات کی چھاں چھتری کے نیچے آئی ایم ایف کا ایجنڈا مسلط کیا جارہا ہے واپڈا سفید ہاتھی بن گیا پونے تین روپے بجلی خرید کر 55 فی یونٹ دی جارہی ہے تحریک آزادی کشمیر کے بیس کیمپ کو غلامی کے بیس کیمپ میں تبدیل کیا جارہا ہے خطہ آزاد کشمیر متنازعہ ہے جس میں تعمیروترقی کا عمل ٹھپ کر دیا گیا ہے آزاد کشمیر میں فرد واحد کی حکمرانی نے آٹا بحران، مہنگی بجلی، ظالمانہ ٹیکسسز ،بے روزگاری،لوٹ گھسوٹ،علاقائی تعصب ،مہنگائی کا عذاب مسلط کر دیا ہے,

ان کے پشت بان بھی عوام کا غیظ وغضب دیکھ لیں آزاد کشمیر میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں فرد واحد کی حکمرانی ہے آزاد کشمیر میں قائم تمام گرڈاسٹیشن محکمہ برقیات کی تحویل میں دئیے جاے عوام کا ہے وفاقی حکومت اور واپڈا نے جو معاہدے کیے ہوئے ہیں ان پر عمل کریں ریاست کے عوام آئی ایم ایف کے معاہدوں کی پابند نہیں ہے۔۔۔۔۔

Comments are closed.