زاداران حسین کو تمام بلدیاتی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا. ٹاؤن میونسپل کمشنر شاہ فیصل منورحسین ملاح
کراچی( )ٹاؤن میونسپل کمشنر شاہ فیصل منورحسین ملاح نے 25 محرم الحرام کو حسینی مشن امام بارگاہ سے برآمد ہو نے والے جلوس کے راستوں پر قائم ناجائز تجاوزات کے فوری خاتمے کا حکم دیتے ہو ئے کہا کہ عزادارانے حسین کو دوران جلوس کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کر نا پڑے اس دوران انہو ں نے ڈپٹی ڈائریکٹر سالٹ ویسٹ فرحان شبیر کو خصوصی ہدایت دیتے ہو کہا کہ جلوس کی راستوں کو صاف ستھرا رکھیں اور جلوس کے راستوں پر پانی کی سبیلیں اور میڈیکل کیمپ لگائے جائے کیونکہ عزاداران حسین کو تمام بلدیاتی سہولیات فراہم کر نا ہماری ذمہ داری ہے۔اس موقع پر انہوں نے مزید کہا کہ ایم اینڈ ای، بی اینڈ آر اور لینڈ ڈیپارٹ اپنے ملازمین کو پابند کریں کہ وہ جلوس کے گزر گاہوں پر روشنی کا مناسب انتظامات کریں اور ساتھ پی غیر قانونی تجاوزات کا فی الفور خاتمہ کر یں اور اس میں کسی قسم کی کوتاہی برداست نہیں کی جائے گی۔
پبلک ریلیشن آفیسر
ٹاؤن میونسپل کارپوریشن، شاہ فیصل