ڈاکٹر محمد مشتاق خان، امیر جماعت اسلامی، آزاد کشمیر میں منتخب – کشمیر کی آزادی اور نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے لیے جدوجہد کا وعدہ
مظفرآباد( )امیر جماعت اسلامی ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہا ہے کہ 5اگست 2019کو نریندر مودی نے مسئلہ کشمیرکوسردخانے میں ڈالنے کیلئے ایک گھناؤنی سازش کی ہے۔ہم پانچ اگست کے بھارتی اقدامات کیخلاف پورے آزادکشمیر،گلگت بلتستان اور پاکستان کے چاروں صوبوں میں یوم استحصال اور یوم سیاہ کے طور پرمنائیں گے۔عوام کشمیریوں سے اظہاریکجہتی اور بھارتی مظالم کیخلاف سڑکوں پر نکلیں گے۔
یہ دن ہماری تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اور اس دن تمام شہری اپنے گھروں سے نکلیں اور تحریک آزادی کیلئے قربانیاں دینے والوں کوخراج عقیدت پیش کرنے اور مودی کے مظالم کو بے نقاب کرنے کیلئے اپنی آواز کو بلند کریں۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی دارالحکومت کو تحریک آزادی کاحقیقی بیس کیمپ بنائے گی۔برادری ازم،علاقائی ازم اور میرٹ کی بحالی اور عوام کو روزگار کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے۔
جماعت اسلامی یوتھ پروگرام شروع کیاگیا ہے۔ہم اس پروگرام میں نوجوانوں کو فری لائنسنس کورس سکھائیں گے اور راس قابل بنائیں گے کہ وہ انٹرنیٹ کے ذریعے بے روزگاری کاخاتمہ کرسکیں۔آزادکشمیر کی ہر برادری اور ہرقبیلہ جماعت اسلامی کے لیے باعث عزت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے حلقہ انتخاب کے انٹری پوائنٹ،کنیناں پہنچنے پر استقبالیہ ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ڈاکٹر محمد مشتاق خان امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر منتخب ہونے کے بعد جب پہلی مرتبہ اپنے آبائی حلقے کے انٹری پوائنٹ کنیناں پہنچے تو ننھے منے بچوں نے جماعت اسلامی کی جھنڈیاں لہراکر ڈاکٹر محمد مشتاق خان اور شرکا ریلی کوخوش آمدید کہا اس موقع پر راجہ نزاکت علی خان راجہ نصیر انجم راجہ محمد عمر اعوان الحاج عبدلعزیز اعوان راجہ رفاقت علی خان جبار اعوان راجہ محمد رفیق راجہ عدیل عامر اعوان رشید قریشی افتخار قریشی علی اعوان عدیل قریشی ؤ دیگر نے ڈاکٹر محمد مشتاق خان کا شاندار استقبال کیا۔