جلوس کے راستے میں میڈیکل کیمپ، ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جائے. میونسپل کمشنر شاہ فیصل منور حسین ملاح
کراچی( ) میونسپل کمشنر شاہ فیصل منور حسین ملاح کی خصوصی ہدائت پر محرم الحرام میں جلوس کے راستوں اور مجالس اور امام بارگاہوں کے اطراف صفائی ستھرائی کے کام اپنے آخری مراحل میں داخل-
اسکے علاوہ محکمہ موسمیات کی پیشن گوئی کے مطابق ہلکی اور تیز بارش کی پیشن گوئی ہے اس کو بھی مد نظر رکھتے ہو ئے کسی علاقے میں پانی کی نکاسی کا مناسب انتظام کیا جائے اور 9 اور 10 محرم الحرام میں اگر بارش ہو جاتی ہے-
جس سے جلوس کے عزاداروں کو پریشانی کا سامنا کر نا پڑے تو اس سے پہلے شاہ فیصل کے تمام نکاسی کے پوائنٹ پر ڈرین پمپ نصب کئے جائے تاکہ کہی بھی پانی رکنے کی شکائت نہ آئے اور اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جائے کہ جلوس کے راستے میں کسی قسم کی رکاوٹ نہ آئے اور جلوس کے راستے میں میڈیکل کیمپ، ٹھنڈے پانی کی سبیلیں لگائی جائے اور شاہ فیصل کے افسران و ملازمین اپنی نگرانی میں جلوس کے شرکاء کو تمام ممکنہ بلدیاتی سہولیات فراہم کر نے کی ہر ممکن کوشش کریں اس موقع پر ٹاؤن میونسپل کمشنر منور حسین ملاح نے مزید کہا کہ شاہ فیصل کی عوام کو تمام ممکنہ بلدیاتی سہولیات فراہم کر نا ہماری اولین ذمہ داری ہے۔