سیکرٹری جنگلات امتیازاحمد کی زیر صدارت ووڈ انڈیسٹری مالکان کے حوالے سے منعقدہ اجلاس منعقد ہوا-
اجلاس میں ناظم اعلی جنگلات ملک اسد ناظم اعلی جنگلات منظور مقبول محمودڈپٹی ناظم بلال احمد اعوان ناظم جنگلات امتیاز اعوان چیف پلانگ ارتضی قریشی مہتمم جنگلات سید عصمت حسین شاہ مہتمم جنگلات راجہ معراج اور ووڈ انڈیسٹری صدر ٹمبر ٹریڈ یونین نثارالرحمن عباسی کی قیادت میں وفد نے شرکت کی۔سیکرٹری جنگلات نے ووڈ انڈ یسٹری کے وفد کی شکایات اور تجویز سنی اور ان کے حل کے لیے یقنی دہانی کراوئ ۔سیکرٹری جنگلات نے ناظم اعلی جنگلات منظورمقبول کی سربراہی میں ایک کمیٹی بنای دی جو ووڈ انڈیسٹری کے تمام معملات کو یکسو کرےگی-
صدرووڈ انڈیسٹری نثار الرحمن عباسی نے سیکرٹری جنگلات اور آفیسران کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ہماری شکایات سن کر ان کو یکسو کرنے کے لیے کمیٹی بنای اس موقع سیکرٹری جنگلات نے کہا کہ حکومت نے ایک آرڈنینس کے تحت جنگلات کی کاٹی پر پائندی لگای ہے یہ آنے والی نسلوں کی بقاء کے لیے ازحد ضروری ہے اس پر محکمہ جنگلات عمل درآمد کو یقینی بناے گا ۔
ووڈ انڈیسٹری کے حوالے سے موثر منصوبہ بندی کے تحت کام کریں گے ۔تاکہ اپ کی شکایات کا حل نکل سکے ۔انہوں نے کہا کہ اپ کی موثر تجاویز کو حکومت کو ارسال کریں گے انہوں نے کہا کہ محکمہ جنگلات ایک منظم محکمہ ہے اور حکومتی پالیسی کے تحت کام کر رہے ہیں ۔