مظفرآباد میں اساتذہ کے ساتھ ناروا سلوک پر آزاد کشمیر حکومت کو تنقید کا سامنا، احتجاج شروع

24

مظفرآباد( )آئی ایس ایف آزادکشمیر کے کنونئیر وسابق پولیٹیکل کوآرڈی نیٹر ہمراہ وزیر اعظم جبا رخان مغل نے کہا کہ اساتذہ کسی بھی معاشرے کے معمار ہوتے ہیں،

اساتذہ اپنے جائز مطالبات کیلئے سراپا احتجاج ہیں ان کے جائزمطالبات کی بھرپور حمایت کرتے ہیں اور انہیں اپنے مکمل تعاون و حمایت کی یقین دہانی کرواتے ہیں،اساتذہ کیخلاف آزاد کشمیر حکومت کا کریک ڈاؤن قابل مذمت ہے، دنیا بھر میں اساتذہ کرام کو قدر کی نگاہ سے دیکھا جاتا ہے،وزیراعظم آزاد کشمیر اپنا قبلہ درست کر لیں ورنہ جلد اپنے انجام کو پہنچیں گے۔

حکومت اور ضلعی انتظامیہ بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔آنے والے دنوں میں وہ کس کس کو روکیں گے احتجاج سے۔جبار خان مغل نے مزید کہا کہ موجودہ حکومت ریت کی دیوار ہے جو کسی بھی وقت زمین بوس ہو جائے گی،علی بابا 40چوروں کی کمپنی زیادہ دیر نہیں چلے گی،پرامن احتجاج ہر شہری کا بنیادی حق ہے،حکمران اپنی عیاشیاں ترک کرتے ہوئے غریب شہریوں اور ان ملازمین کا سوچیں۔حکومت آزادکشمیر ہوش کے ناخن لیتے ہوئے اساتذہ کے جائز مطالبات فوری طور پر حل کرے،گرفتاراساتذہ کو فوری طور پر رہا کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.