محکمہ تعلیم کے ترجمان نے ناظم علی کالج کے خلاف جھوٹے الزامات کی مذمت کی: پروپیگنڈا کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔
مظفرآباد( )محکمہ تعلیم کے ترجمان نے ایک اخبار میں ناظم اعلی کالجز کیخلاف سفری سہولت،ٹی اے،ڈی اے کی مد میں ڈبل چارجز وصول کرنے کی خبر کو من گھڑت،بے بنیاد،خلاف حقائق قرار دیتے ہوئے سختی کے ساتھ تردید کی ہے
اور واضح کیا کہ ایسا کوئی جاہل،کم علم اور ناسمجھ ہی کر سکتا ہے،ناظم اعلی کا یہ کوئی پہلا ٹور پروگرام نہ تھا کہ انہوں نے راتوں رات چند ہزار کی خاطر ایسی چھوٹی حرکت سرزد ہوئی ہو،ناظم اعلی نے میرپور بورڈ ٹور کے دوران کوئی ٹی اے،ڈی اے وصول نہیں کیا،نہ ہی اس کا کوئی ریکارڈ ہے۔
آفیسر موصوف سارے آزاد کشمیر کے بالا ترین آفیسر محکمہ کالجز ہیں،پوری دیانت،شرافت اور قاعدے قانون کے تحت خود چلنے اور چلانے کی ترغیب پر عمل پیرا ہوتے ہیں،ترجمان نے واضح کیا کہ وہ کرپٹ آفیسر و عناصر قانون کی گرفت سے ہر گز نہیں بچ سکے گا،وزیر اعظم آزاد کشمیر کی واضح ہدایت کے مطابق مافیا اور اختیارات کا ناجائز استعمال میں ملوث کیخلاف کارروائی جاری ہے اور وہ ہر گز شکنجے سے نہیں بچ سکے گا،ترجمان نے بے بنیاد خبر پر قانونی چارہ جوئی کے لئے فوری کارروائی و ہدایات جاری کر دی ہیں اور خبر لگوانے اور پروپیگنڈہ میں ملوث کو بہت جلد بے نقاب اور سزا سے دوچار کیا جائے گا۔