نیلم ویلی روڈ پراجیکٹ کی کامیاب تکمیل سے مقامی لوگوں اور سیاحوں کے لیے راحت اور تعریف

16

مظفرآباد( )وزیراعظم آزادکشمیر چوہدری انوار الحق کی ہدایت و سیکرٹری ورکس ظفر خان کی نگرانی میں شاہرات ڈویژن نیلم ویلی (ماربل تا تاؤ بٹ)تک سڑک رواں دواں رکھنے میں کامیاب،برفباری سے لے کر دونوں عیدوں اب تک نیلم ویلی روڈ ہر طرح کی ٹریفک کے لئے کھلی ہوئی ہے،

مہتمم شاہرات اور نجم گیلانی و انکا سٹاف چوبیس گھنٹے حاضر رہنے کی وجہ سے سینکڑوں کلو میٹر دشوار لینڈ سلائیڈ والی شاہراہ ہمہ وقت کھلی،سیاحوں سمیت نیلم ویلی کے رہائشیوں کو پہلی مرتبہ بغیر کسی دشواری و پریشانی کیلئے مذکورہ سفر بخیر و خوبی طے کرنا پڑ رہا ہے،جس پر نیلم ویلی کے عوام،سیاحوں نے وزیراعظم و سیکرٹری ورکس کے احکامات کوزبردست الفاظ میں سراہااور نیلم ویلی سٹاف کو مبارکباد دی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.