مظفرآباد ( ) کیڈٹ کالج مظفرآباد میں پہلی انٹری کے اعزاز میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔قومی ترانے کے بعد تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ بعد از تلاوت نعت رسول مقبول پیش کی گئی۔تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈئر مہتاب ادریس کمانڈر 5۔اے۔کے بریگیڈ تھے۔
کالج پریفیکٹ (CP) نے جذباتی انداز میں پانچ سالہ تعلیمی سفر کا تذکرہ کرتے ہوئے تعلیمی معیار اور کالج کے نظم و ضبط کو سراہتے ہوئے پرنسپل ادارہ ہذا، اساتذہ اور سٹاف کی محنت اور لگن کی تعریف کی اور ان کے کردار کو مثالی قرار دیا۔ اُن کا مزید کہنا تھا کہ ہمارے روشن مستقبل کے لیے جس طرح پرنسپل ادارہ ہذا نے مختلف پروگرامات کا انعقاد، مہمان اسپیکرز اور کالج میں ہم نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں کی روایت ڈالی وہ لا ئقصد تحسن ہے۔ اور ہم اپنے روشن مستقبل کے لیے ہمیشہ کوشاں رہیں گے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دوران تعلیم انہیں کالج انتظامیہ کی طرف سے مختلف اداروں میں جانے کا اور مقابلوں میں حصہ لینے کا موقع ملا جس سے ان کی مخفی صلاحتیں نمایاں ہوئیں اور انہوں نے قومی سطح پر نمایاں پوزیشنز حاصل کیں۔ بعد ازاں پرنسپل ادارہ ہذا برگیڈئیر ریٹائرڈ ڈاکٹر منظور احمد عباسی ستارہ امتیاز ملٹری نے بھی خطاب کیا انہوں نے مہمان خصوصی کا تقریب آمد پر شکریہ اد ا کیا اورفارغ التحصیل کیڈٹس کی حوصلہ افزائی کی۔ پرنسپل ادارہ ہذا نے مہمان کیڈٹس کی، ادارے کے لیے خدمات اور ابتدائی حالات میں سخت ترین ماحول میں تعلیم حاصل کرنے اور ادارے کے لیے دی گئی قربانیوں کا اعتراف کیا۔
ان کا مزید یہ کہنا تھا کہ کالج انتظامیہ مہمان کیڈٹس کو مظفرآباد کیڈٹ کالج کے سفیر کی حثیت سے الوداع کرتی ہے اس امید کے ساتھ کے جہاں جائیں گے اس ادارے کے ساتھ تعلق برقرار رکھیں گے۔ مہمان خصوصی نے اپنی تقریر نے فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس کی تربیت کو مثالی قرار دیا انہوں نے کیڈٹس پر زور دیا کہ ملک کے بہتر مستقبل کیلئے جانفشانی اور مستقل مزاجی کیلئے دل لگا کر پڑھائی کریں۔انہوں کہا کہ کیڈٹ کالج نے محدود وسائل کے باوجود مختصر مدت میں ترقی کی منازل طے کیں ہیں۔ انہوں نے مزید یہ کہا کہ یہی ننھے کیڈٹس آنے والے وقت میں ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالیں گے اور کیڈٹس کی تربیت و حوصلہ کو دیکھ کر یہ خوشی ہوئی کہ پاکستان کا مستقبل محفوظ ہاتھوں میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاک فوج ہر طرح کے اندرونی اور بیرونی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ اور کسی بھی قسم کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے ہمہ وقت تیار ہے۔
آخر میں پرنسپل ادارہ نے بریگیڈئر مہتاب کے ہمراہ فارغ التحصیل ہونے والے کیڈٹس میں کالج سونئیربطور یادگار پیش کی۔ تقریب کے اختتام پر پرنسپل ادارہ ہذا و مہمان خصوصی کے ہمراہ کیڈٹس کے ساتھ گروپ فوٹو بنوایا۔ بعد از فوٹو مہمان کیڈٹس نے اساتذہ اور سٹاف کے ساتھ برتکلف ظہرانے میں شرکت کی اور فارغ التحصیل کیڈٹس کو ننھے کیڈٹس نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے رخصت کیا علاوہ ازیں 5۔ اے کے بریگیڈ اور کالج کی ٹیموں کے مابین دوستانہ کرکٹ اور والی بال کے میچز کا انقعاد بھی کیا گیا جس میں کمانڈر 5۔ اے کے۔ نے بطور مہمان کھلاڑی شرکت کی میچز کے اختتام پر بریگیڈئر مہتاب ادریس نے میزبان ٹیم کو تعریفی اسناد بھی پیش کیں۔