مظفر آباد ( )آزاد کشمیر کے بزرگ سیاستدان۔سابق وزیر حکومت اور مسلم لیگ ن کے مرکزی راہنما راجہ عبدالقیوم نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں انہوں نے اپنے دور اقتدار مین تاریخ ساز کام کیے۔
تیروین ترمیم کشمیری عوام کے لیے تحفہ ھے ان خیالات کا اظہار انہوں نے اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ھویے کیا انہوں نے کہا کہ راجہ فاروق حیدر خان کا دور ایک سنہری دور تھا جس میں انہوں نے آزاد کشمیر کے رسل ورساہل کو بہترین انداز سے بنایا جسکی وجہ آج آزاد کشمیر سیاحوں کی جنت بن چکا ہے حلقہ کھاوڑہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں معیاری سڑکات کا جال بچھا کر عوامی سہولت کا اھتمام کیا ھر حلقہ مین سپیشل پراجیکٹ دیے۔
کھاوڑہ مین ڈنہ سے ھنس چوکی روڈ کومیکوٹ تا گڑھی دوپٹہ اور بٹراسی ٹو چھتر کلاس ڈنہ تا چھترکلاس روڈ کے میگا پروجیکٹ روڈ کے دیے حلقہ کے اندر لنک روڈز دین۔شفاف این ٹی ایس سے ٹیچرز کی میرٹ پر تقریاں کی۔بہترین معیاری پبلک سروس کے زریعے أزاد حکومت کو بہترین أفسران دے۔۔۔سہلی سرکار مزار کی توسیع اور سہلی سرکار کمپلیکس جو کہ اب تکمیل کے أخری مراحل مین ھے۔ 44 سالون کے بعد أئنیء ترمیم کے زریعے وفاقی محصولات مین 2.4 سے 3.62 أضافہ کیا۔میان محمد نواز شریف کی خصوصی دلچسپی سے ترقیاتی بجٹ دوگنا کروایا۔43 ھزار ترقیاتی منصوبون کی تکمیل کی فڑی ھیلتھ ایمرجنسی سروسز کا اجراء ان لینڈ ریونیو مین ریکارڈ ٹیکس کولیکشن کی واٹر یوز چارجز مین اضافہ کروایا سلک ڈویلپمنٹ پروگرام کا أغاز کیا 14.4 میگاواٹ بجلی کے 12 ھائیڈرو پاورہپراجیکٹ مکمل کروایے،ٹورازم پولیس کا قیام کروایا،10 فیملی کورٹ کا قیام عمل مین لایا گیا۔
راجہ فاروق حیدر نے مسلہ کشمیر کے حل کے لیے عالمی سطح پر بہترین نمائندگی کی۔العرض مسلم لیگ کے وزیراعظم راجہ فاروق حیدر نے اپنی ٹیم کے ساتھ بہترین حکمت عملی کے ساتھ عوامی ترقیاتی تاریخ ساز حکومت کی۔