مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا اجلاس عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے

0

مظفرآباد( )پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے ممبرمرکزی مجلس عاملہ شیخ سراج منیر نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں جی 20 کا اجلاس عالمی قوانین کی خلاف ورزی ہے۔ بھارت ایک کانفرنس کے ذریعے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا،۔اقوام متحدہ نے بھی ریاست جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے رکھا ہے۔

بھارت دھوکہ دیہی سے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کی تنظیم کااجلاس منعقد کرکے کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنا چاہتا ہے، چین،ترکی ودیگرممالک کا سری نگر میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کر کے کشمیریوں سے یکجہتی کی ان ممالک کے شکرگزار ہیں۔ان خیالات کا اظہار لیگی رہنما شیخ سراج منیر نے گزشتہ روز اخبارنویسیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ ہندوستان مقبوضہ کشمیر میں انسانی تاریخ کے بدترین مظالم ڈھارہا ہے کشمیری اس وقت تک چین سے نہیں بیٹھیں گے جب تک سارا کشمیر آزاد نہیں ہوتا۔

انہوں نے کہا کہ جی ٹونٹی ممالک خود اقوام متحدہ کا حصہ ہیں،متنازعہ کشمیر میں G-20 اجلاس اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے، ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو تشدد کے عقوبت خانوں میں پھینک دیا گیا ہے ہندوستان کشمیریوں کو حق خودارادیت دے، جو ممالک مقبوضہ کشمیر میں جی ٹونٹی اجلاس میں شریک ہورہے ہیں وہ انسانی حقوق کی پامالیوں کے ذمہ دار ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.