پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنماوسابق امیدوار اسمبلی راجا بشیر خان نے کہاکہ مودی حکومت کشمیریوں کی قاتل ہے

9

مظفرآباد( ) پاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنماوسابق امیدوار اسمبلی راجا بشیر خان نے کہاکہ مودی حکومت کشمیریوں کی قاتل ہے وہ مقبوضہ کشمیر جی 20 ممالک کا اجلاس کرکے دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونک رہا ہے کہ بھارت کے زیر قبضہ مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر میں حالات معمول کے مطابق ہیں۔اقوام متحدہ نے بھی ریاست جموں و کشمیر کو متنازعہ علاقہ قرار دے رکھا ہے۔ بھارت دھوکہ دیہی سے مقبوضہ کشمیر میں جی 20 ممالک کی تنظیم کااجلاس منعقد کرکے کشمیریوں کے زخموں پر نمک چھڑکنا چاہتا ہے۔

ان خیالات کاا ظہارپاکستان مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے رہنماوسابق امیدوار اسمبلی راجا بشیر خان نے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان جی 20 اجلاس سری نگر میں بلاکر کشمیر بارے دنیا کو گمراہ کر5784نا چاہتا ہے، جموں وکشمیر متنازعہ علاقہ ہے جس پر بھارت نے غیر قانونی قبضہ کر رکھا ہے۔انہوں نے ترکی، انڈونیشیا، سعودی عرب کے سربراہان مملکت سے سری نگر میں جی 20 اجلاس کے بائیکاٹ کریں۔کشمیری عوام اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ مقبوضہ کشمیر میں نوجوانوں کے قتل عام پرشدید تشویش ہے۔ ہندوستانی فورسسز نام نہاد اور سرچ آپریشن کے دوران بسے گناہ کشمیری نوجوانوں کو شہید کررہی ہے۔عالمی برادری سے ہمارا مطالبہ ہے کہ وہ اس کا فوری نوٹس لیں۔

انہوں نے کہا کہ متنازعہ کشمیر میں G-20 اجلاس اقدام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔ ہزاروں کی تعداد میں کشمیری نوجوانوں کو تشدد کے عقوبت خانوں میں پھینک دیا گیا ہے۔ G-20 ممالک اقوام متحدہ کے رکن ہونے کے ناطے کشمیر میں بھارتی مظالم رکوانے میں مدد کریں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.