جموں وکشمیرپیپلزپارٹی کا جی20اجلاس اوربھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ

16

جموں وکشمیرپیپلزپارٹی کا جی20اجلاس اوربھارتی مظالم کے خلاف زبردست احتجاجی مظاہرہ،مظاہرین نے جی20اجلاس اورمودی کے خلاف شدید نعرہ بازی اوربھارتی وزیراعظم نریندری مودی کاپتلا نذرآتش کیا گیا،احتجاجی مظاہرہ سینٹرل پریس کلب کے سامنے کیا گیا مظاہرے کی قیادت جموں وکشمیر پیپلزپارٹی کے مرکزی چیف آرگنائزسردارمحمد تسلیم نے کی۔تفصیلات کے مطابق جمو ں کشمیر پیپلزپارٹی ضلع مظفرآباد کے زیر اہتمام بھارت کی جانب سے سرینگر میں جی20اجلاس اوربھارتی ظلم وجبر کے خلاف سینٹرل پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا-

احتجاجی ریلی،اولڈسیکرٹریٹ سے شروع ہو کر سنٹرل پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی،ریلی میں نوجوانوں نے شدید نعرہ بازی کی گوانڈیا گوبیک،گو مودی،گوبیک،جی 20نامنظور،بھارتی غاصبو کشمیر ہماراچھوڑدو کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔مظاہرین نے ہاتھوں میں جے کے پی پی کے جھنڈے اوربینر بھی اٹھا رکھے تھے۔احتجاجی مظاہرے سے مرکزی چیف آرگنائزرو ممبرضلع کونسل سردارمحمد تسلیم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کا سری نگر میں جی 20کانفرنس کا انعقادکا مقصد مقبوضہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کو چھپانا اورعالمی دنیا کی آنکھوں میں دھول جھونکنے کی ناکام کوشش ہے،بھارت یہ بات یاد رکھے کے اس کے ظلم کے دن گنے جاچکے ہیں ان شاہ اللہ مقبوضہ کشمیر آزادہوگا۔

انہوں نے کہا کہ آج مقبوضہ کشمیر کے اندر بھارت کشمیریو ں پر ظلم وجبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے اورنوجوا ن بھارتی جیلوں میں جانیں دے رہے ہیں اس موقع پر پاکستا ن کی خاموشی سمجھ سے بالاتر ہے، انہوں نے کہا کہ حق خودارادیت واحدحل ہے جو تمام کشمیریوں کیلئے قابل قبول ہے اورجس کا وعدہ بھارت سمیت عالمی دنیا نے اقوام متحدہ میں کررکھا ہے۔احتجاجی مظاہرے سے سیدآصف گیلانی،سردارنسیم،افسر مغل،پی ایس او کے نوجوان رہنماراجہ عمار طارق،زیشان حیدر،احمد خواجہ نے خطاب کیا۔ریلی میں پی ایس او کے نوجوانوں نے بھرپور شرکت کی اورمودی کے عزائم کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.