محکمہ تعلیم نے گزشتہ روز شائع شدہ خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

16

مظفرآباد( )ترجمان محکمہ تعلیم نے گزشتہ روز ایک اخبار میں شائع شدہ خبر جس میں محکمہ تعلیم سکولز بی 19،20کی بوگس،عبوری سنیارٹی لسٹ کا اجراء سے منسوخ ہونے خبر شائع ہوئی ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔

شائع شدہ خبر من گھڑت اور بے بنیاد ہے, سنیارٹی کے حوالہ سے اس وقت کیسز معزز عدالت میں زیر کار ہیں جس کا ہنوز فیصلہ ہونا باقی ہے۔محکمہ تعلیم میں جملہ تقرر و تبادلہ جات،سنیارٹی،ترقیابی اور دیگر امور تحت ضابطہ و قواعد عمل میں لائے جاتے ہیں۔ایسے میں کسی کو حق تلفی،پسند و ناپسند کا تاثر محکمہ تعلیم کو بدنام کرنے اور مافیا کا نئی حکومت کو یہ تاثر دیتا دینا کہ سب غلط ہو رہا ہے اور ازخود چور دروازے سے انتظامی عہدوں و مطلوبہ ٹارگٹس کا حصول ہے۔

اس وقت محکمہ تعلیم سکولز میں بی19، 20کی اسامیوں پر تمام سینئر آفیسران تعینات ہیں۔اس وقت محکمہ تعلیم میں جملہ امور مروجہ قاعدے قانون اور ضابطے کے مطابق ہو رہے ہیں۔نیز سنیارٹی کے جو کیسز معزز عدالت ہاء میں زیر کار ہیں۔تا تصفیہ/حکم اور فیصلہ کے مطابق ہی مستقل ترقیابیاں عمل میں لائی جائیں گی اور انتظامی عہدوں پر تعیناتیاں،تجربے و اہلیت موزونیت کے مطابق ہوئی ہیں اور باقی ماندہ بھی تحت قواعد ہونگی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.