اکاؤنٹنٹ جنرل آزادکشمیر عثمان جاوید لون سے آزادکشمیر پنشنرزایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما راجا ممتاز خان کی ملاقات

8

مظفرآباد( ) اکاؤنٹنٹ جنرل آزادکشمیر عثمان جاوید لون سے آزادکشمیر پنشنرزایسوسی ایشن کے مرکزی رہنما راجا ممتاز خان کی ملاقات،پنشنرز کے مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا،اکاؤنٹنٹ جنرل نے پنشنرز کے مسائل کو جائز قراردیتے ہوئے جلد حل کرنے کی یقین دہانی کروائی اس موقع پر شعبہ پنشن کے آفیسران بھی موجود تھے پنشنرز مرد وخواتین جنکی عمریں 85 سال ہوچکی ہیں انہیں 85 سال مکمل ہونے پر 25 فیصد اضافہ دیا جاتاہے-

ملاقات میں یہ طے ہوا کہ یہ پیغام ان بزرگ پنشنرز تک پہنچایا جائے جو اس سے اگاہ نہیں جو پنشنرز اگاہ ہیں وہ سادہ کاغذ پر درخواست کے ساتھ شناختی کارڈ کی کاپی لگائیں اور شعبہ پنشن میں درخواست جمع کروادیں تاکہ انہیں بروقت ادائیگی ہوسکے.دریں اثناء راجا ممتاز خان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اکاؤنٹنٹ جنرل سے کہیں گے کہ وہ آزاد کشمیر کے تمام اضلاع میں شعبہ پنشن کے دفاتر میں واضح طور پر اگاہی کیلئے بینرز پرلکھوا کر لگادیں تاکہ بزرگ پنشنرز اس سے استفادہ حاصل کر سکیں-

راجا ممتاز خان نے کہاکہ موجودہ اکاؤنٹنٹ جنرل بزرگوں کے مسائل ترجیح بنیادوں پرحل کرتے ہیں ہم ان کے شکر گزار ہیں انہوں نے حکومت سے اس توقع کا اظہار بھی کیا کہ تین ماہ کا بقایا اور بیوہ بیٹی.بہو کا مسئلہ جلد حل ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.