مظفرآباد: چیئرمین انکوائری اینٹی کرپشن آزادکشمیرسردار فہیم احمد عباسی کا کرپٹ مافیا کیخلاف گرینڈ آپریشن۔متعدد آفیسران و اہلکاران کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں،متعدد نے گرفتاری سے بچنے کیلئے ضمانتیں کرا لی گئیں،سابق چیئرمین پی ڈی اے راولاکوٹ عبدالودود خان بیرون ملک فرارجبکہ اسٹیٹ آفیسر پی ڈی اے راولاکوٹ محمد سلیم ناز گرفتار۔
ایڈمن آفیسر میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی گل محمد کا غیر قانونی پلاٹ کی الاٹمنٹ ثابت ہونے پر گرفتار کر لیے گئے۔تحصیلدار محکمہ مال،گرداور،پٹواری کے علاوہ متعدد نے گرفتاری سے بچنے کیلئے عبوری ضمانتیں کروالیں اور آئندہ چند روز میں کرپشن،مالی بے ضابطگی اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث بڑے پیمانے پر گرفتاریاں و کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے۔تفصیلات کے مطابق چیئرمین انکوائری سردار فہیم احمد عباسی کی ہدایت پر کرپٹ مافیا کیخلاف قائم انکوائری رپورٹس کی روشنی میں راولاکوٹ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے 28پلاٹ مالیت کروڑوں ہا،37کروڑ روپے سے زائد کے قیمتی پلاٹ اونے پونے میں غیر قانونی الاٹمنٹ میں ملوث اسٹیٹ افسر پی ڈے اے سلیم ناز گرفتار کر لیا گیا ہے-
جبکہ چیئرمین اتھارٹی وقت عبدالودود بیرون ملک روپوش،پرچہ درج،اسی طرح میرپور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ایڈمن آفیسر گل محمد کو اپنے سگے بھائی کے پلاٹ کو کسی دوسرے کے نام الاٹ کرنے پر گرفتار کر لیا گیا ہے،اسی طرح مظفرآبا داور نیلم میں غیر قانونی کروڑوں ہاء روپے مالیت کی غیر قانونی الاٹمنٹ،ریکارڈ مال میں توڑ پھوڑ اور اختیارات کے ناجائز استعمال میں ملوث تحصیلدار محکمہ مال،گرداور،پٹواری کے علاوہ دیگر کیخلاف وارنٹ گرفتاری جاری۔متعدد نے بچنے کیلئے عبوری ضمانتیں کرا لیں جنہیں بہت جلد قانونی پراسس کی یکسوئی کے بعد ضمانتیں منسوخ کروا کر گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔
اسی طرح محکمہ تعلیم،لوکل گورنمنٹ،جنگلات،پی ڈبلیو ڈی اور صحت عامہ میں ہونے والی کرپشن میں ملوث اعلیٰ سیاسی شخصیات،آفیسران و عہدیداران کی گرفتاریاں بھی عمل میں لائی جا رہی ہیں۔اس ضمن میں تمام تر انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں رواں ماہ نامی گرامی شخصیات کی گرفتاریاں کی جائیں گی۔