مظفرآباد ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا چھاپہ

0

مظفرآباد ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر کا چھاپہ۔ گوداموں میں غیر قانونی طور پر موجود لاکھوں روپے کا آٹا، چینی اور دیگر اشیاء خورونوش ضبط۔ مقدمہ درج۔واقعہ میں ملوث تمام افراد کے خلاف بلا تفریق سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔ راشد قریشی کی گفتگو۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روزڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر مظفرآباد راشد قریشی نے ہمراہ انسپکٹرز محکمہ خوراک، نائب تحصیلدار و پولیس سبڑی کے مقام پر طفیل شاہ نامی شخص کے گوداموں پر خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارا۔

تین گوداموں میں سرکاری اور پرائیویٹ آٹے کے 1320 تھیلے جن کی پیکنگ تبدیل کی گئی تھی موجود تھے۔ اس کے علاوہ یوٹیلیٹی اسٹورز کی چینی کے بیگ اور گھی کے خالی کین بڑی مقدار میں موجود تھے۔ مبینہ طور پر سرکاری آٹے، چینی اور گھی کی پیکنگ تبدیل کرتے ہوئے لاکھوں روپے کا ناجائز منافع کمایا جا رہا تھا۔

محکمہ خوراک اربوں روپے کی سبسڈی برداشت کرتے ہوئے عوام کو سستا آٹا فراہم کرتا ہے لیکن اس طرح کے افعال کے ذریعے عوام کے حقوق پر شب خون مارا جاتا ہے۔ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر نے ملزمان طفیل شاہ اور ثقلین حیدر کے خلاف پرچہ کٹوا کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ شہریوں نے اس کاروائی پر محکمہ خوراک اور انتظامیہ کو مبارکباد دیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ واقعہ میں ملوث تمام افراد کو فوراً گرفتار کیا جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.