چوہدری لطیف اکبر سے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر کی ملاقات
مظفرآباد ( ) پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات نامزد امیدوار اسمبلی شوکت جاوید میر نے کہا ہیکہ چوہدری لطیف اکبر کے سپیکر منتخب ہونے سے وزیراعظم چوہدری انوار الحق کی اجتماعی سیاسی پارلیمانی قوت اور اسمبلی کے وقار میں اضافہ ہونے کی ضمانت ہے چوہدری لطیف اکبر سینئر پارلیمنٹرین ہونے کی بناء پر ساری زندگی ایوان کے وقار اور عوام کے مفادات کیلئے جہد مسلسل کرتے رہے-
یہی وجہ ہے کہ اللہ تعالیٰ نے انھیں منصف کے منصب کے اعزاز پر لانے کے اسباب پیدا کئے گزشتہ روز پارٹی عہدیداروں سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا اتحادی حکومت میں منجھے ہوئے ممبران اسمبلی شامل ہیں شوکت جاوید میر نے کہا چوہدری لطیف اکبر نے ہر دور میں پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری سیاسی امور کی چیئرپرسن محترمہ فریال تالپور کے فیصلوں کی پابندی کی اور اپنی ریاضت کو بھی پارٹی مفادات پر قربان کیا شوکت جاوید میر کہا چوہدری لطیف اکبر جہاندیدہ سنجیدہ معتبر صلاحیت اہلیت علمیت رکھنے والے سیاستدان ہیں-
انھوں نے کہا وزیراعظم چوہدری انوار الحق خوش بخت انسان ہیں ہیں جنھیں اللہ تعالیٰ نے وزارت عظمیٰ کے منصب کا اعزاز عطا فرمایا اور پندرھویں وزیراعظم پلک جھپکتے منتخب ہوئے پیپلزپارٹی حکومت کی کامیابی کیلئے ایون میں اور عوام میں بھرپور کردار ادا کرے گی شوکت جاوید میر نے سابق سینئر مشیر پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما چوہدری ریاض کی کامیاب سیاسی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے انکی پارٹی کو متحد رکھنے کی شاندار خدمات کارکنوں کے حقوق کی ترجمانی پر خراج تحسین پیش کیا