وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات

0

اسلام آباد: وزیرِ اعظم پاکستان محمد شہباز شریف سے آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم انوار الحق کی قیادت میں وفد کی ملاقات

وزیراعظم پاکستان نے چوہدری انور الحق کو آئینی اور جمہوری عمل کے ذریعہ آزاد جموں و کشمیر کے وزیراعظم کا عھدہ سنبھالنے پر مبارکباددی-

وزیراعظم محمد شہباز شریف کی وفد سے گفتگو کرتے ہوے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کی ترقی کے لیے حکومت پاکستان ہر ممکن تعاون کرے گی-

وزیرِ اعظم پاکستان کی آزاد کشمیر کے ترقیاتی فنڈز کے حوالے سے مسائل جلد از جلد حل کرنے کی یقین دہانی-

وزیراعظم پاکستان کا کہنا تھا کہ پاکستان مقبوضہ جموں و کشمیر کے عوام کی آزادی کی جدو جہد میں ان کے ساتھ کھڑا ہے, حکومت پاکستان کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے اخلاقی , سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گی-

بھارت اپنے غاصبانہ ہتھکنڈوں سے کشمیریوں کی آواز دبا نہیں سکتا : وزیرِ اعظم
5 اگست 2019 بھارت کا غیر قانونی اقدام انسانی حقوق پر کاری ضرب ہے ; اقوام متحدہ سمیت عالمی برادری کو نوٹس لینا چاہیے-

پاکستانی قوم اپنے کشمیری بھائیوں کی آزادی کی جدوجہد میں انکے ساتھ ہمیشہ شانہ بشانہ رہے گی
ہم نے ہر بین الاقوامی فورم پر کشمیریوں پر ہندوستان کی طرف سے ڈھائے جانے والے مظالم کو دنیا کے سامنے بے نقاب کیا. وزیرِ اعظم پاکستان-

وفد میں سابق وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان،صدر ن لیگ آزادکشمیر شاہ غلام قادر، صدر پی پی آزاد کشمیرچوہدری محمد یٰسین، چوہدری لطیف،وزراء حکومت کرنل وقار نور اور فیصل راٹھور شامل تھے-

ملاقات میں وفاقی وزیر خزانہ و محصولات اسحاق ڈار, وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال , مشیر وزیراعظم براے امور کشمیر و گلگت بلتستان قمر زمان کائرہ بھی موجود تھے-

Leave A Reply

Your email address will not be published.