نیلم،جہلم اورحویلی کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے جامعہ پلان

0

مظفرآباد( ) چیف سیکرٹری آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر ڈاکٹرعثمان چاچڑ نے کہا ہے کہ نیلم،جہلم اورحویلی کی محرومیوں کے ازالہ کے لیے جامعہ پلان رکھتے ہیں۔

نیلم میں سیاحت کے فروغ اور ہائیڈل کے شعبہ میں ترقی کے لیے میگاپراجیکٹ لانچ کریں گے۔لائن آف کنٹرول کے شہریوں کو طبی سہولیات سمیت روزگاری کی فراہمی کیلئے کلیدی کردار ادا کررہے ہیں۔نیلم میں ہائیڈل اور سیاحت کے شعبہ پرکام کرنے سے ریاست کی معاشی صورتحال مستحکم ہوگی۔گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوے انہوں نے کہا کہ آزاد ریاست کو اللہ نے بے شمار نعمتوں سے نوازہ ہے۔

آزاد کشمیر کے تین اضلاع نیلم،جہلم،حویلی کے محرومیوں کے خاتمہ کے لیے ترجیح بنیادوں پر حکومت آزاد کشمیر کام کررہی ہے۔سال 2023میں ضلع نیلم میں سیاحت کے فروغ کے لیے تعمیرات کو بہتر کرنے کیساتھ ساتھ دیگر لوازمات بھی پورے کریں گے۔انہوں نے بتایا کہ ریاستی وسائل کے تحفظ پر کوہی کمپرومائز نہیں کریں گے۔عوام الناس کے مساہل حل کرنے کے لیے حکومتی مشینری کو استعمال کریں گے۔

ادارے عوام مساہل کے حل میں کوہی کسر نہ چھوڑیں،بیروزگاری پر قابو پانے کے لیے اور ہائیڈل کے شعبہ جات اورسیاحت کی بہتری کے لیے کام کریں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.