نعمان اعوان زرگر کی مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی فورسز کے تشدد کی مذمت، مسلم دنیا سے فلسطین کے لیے آواز اٹھانے کی اپیل
مظفرآباد( )سابق چیئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر نعمان اعوان زرگر نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کے اندر نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کا تشدد قابل مذمت ہے-
امت مسلمہ فلسطین میں جاری اسرائیل مظالم پر آواز بلند کرے،مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی فوج کا حملہ امت مسلمہ کی غیرت ایمانی کے لیے چیلنج ہے،بیت المقدس میں فلسطینیوں پر تشدد اور فائرنگ کا اقوام عالم کو نوٹس لینا چاہئے، نہتے فلسطینیوں کے قتل اور بچوں و خواتین پر اسرائیلی افواج کے تشد د پرعالمی برادری کیوں خاموش ہے-
عالمی امن کے ٹھیکیداروں کو فلسطین اور کشمیر میں جاری مظالم نظر کیوں نہیں آرہے ہیں،رمضان المبارک میں فلسطین میں مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر اسرائیلی فورسز کی جانب سے تشدد کیا جا رہا ہے-
خواتین،بچوں،بزرگوں،نوجوانوں کو بھی شہید و زخمی کیا جا رہا ہے،اسلامی ممالک اجلاس بلا کر اسرائیل سے اپنے تعلقات ختم کریں اور فلسطینی مسلمانوں کی مدد کو نکلیں،انہوں نے کہاکہ کشمیر اور فلسطین میں قابض ہندوستان اور اسرائیل مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہا رہے ہیں اور کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جو لمحہ فکریہ ہے۔