چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کی کال پر ملک بھر کی طرح لائن آف کنٹرول آزادکشمیر کے متصلہ ضلع جہلم ویلی میں بھی ذیشان حیدرکی قیادت میں یوم تشکراور عدلیہ کیساتھ یکجہتی کا دن بھرپور انداز میں منایا گیا
افطار کے بعد کارکنان کا شاہرہ سرینگر پر جشن، مٹھایاں تقسیم، شکرانے کے نوافل ادا کئے گئے۔ چناری بازار میں سپریم کورٹ کے ساتھ یکجہتی کیلئے ریلی بھی نکالی گئی۔کارکنان کی اعلی عدلیہ عمران خان اور پاکستان کے حق میں فلک شگاف نعرے،بارش، شدید سردی اور پہاڑوں پر پرف باری کے باوجودکارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی رہنما پی ٹی آئی و امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدر،چیئرمین یونین کو نسل یوسی کھلانا طارق عزیز عباسی، چیئرمین یونین کو نسل سڑگ چناری راجہ سجاد حسین، سابق امیدوارن ضلع کونسل سید زین گیلانی ایڈووکیٹ، سابق امیدوارن ضلع کونسل راجہ وقار امتیازضلعی صدر یوتھ ونگ عامر روشن اعوان، سیکرٹری جنرل رئیس خان ترین تحصیل صدر ظہور نقوی اور دیگرنے کہا کہ پاکستان بھر کی طرح لائن آف کنڑول پر بسنے والے محب وطن کشمیری بھی عمران خان، آئین پاکستان، اعلی عدلیہ، مملکت خدادا پاکستان اور لاالہ الاللہ کے نظرے کیساتھ کھڑے ہیں۔ہم پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کے بلا تنخواہ تاحیات سپاہی ہیں۔
مضبوط مستحکم اور خوشحال پاکستان کے بغیر کشمیر کی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہو سکتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پر مسلط کرپٹ، نااہل حکمران الیکشن روکنے کے لیے ہر حربہ استعمال کریں گے۔اگر ان لوگوں نے سپریم کورٹ پر حملہ کیا، یا اسے تقسیم کیا تو قوم عدالت عظمیٰ کے ساتھ کھڑی رہے گی۔ عدالتوں کو تقسیم کرنے میں شریف خاندان کا بڑا ہاتھ ہے، انہیں صرف وہ عدالتیں پسند ہیں جو ان کے حق میں فیصلے کریں۔ موجودہ حکومت کے پاس ملک کو بحران سے نکالنے کا کوئی پلان نہیں، الیکشن کے علاوہ پاکستان کو بحرانوں سے نہیں نکالا جا سکتا۔آج مقبوضہ کشمیر کے عوام پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں مگر پاکستان میں نااہل حکمرانوں نے مقبوضہ کشمیر جیسے حالات پیدا کردیے ہیں۔شہادتیں، قیدوبند کی صوبتیں اور قربانیاں ہماری تاریخ کا حصہ اور خون میں شامل ہے۔
امیدوار اسمبلی سید ذیشان حیدرنے کہا کہ ہم سپریم کورٹ کے فیصلے پر خوشیاں، جشن، مٹھایاں تقسیم، شکرانے کے نوافل ادا کررہے ہیں۔ آئین کی جیت ہوئی، آئین کہتا ہے 90 دن میں الیکشن ہوں گے۔اللہ، رسول، عوام، آئین و عدلیہ عمران خان کیساتھ ہیں۔ اب دنیا کی کوئی طاقت عمران خان کو آزاد، خودمختار اور خوشحال پاکستان بنانے سے نہیں روک سکتی۔