ہٹیاں بالا نیشنل بینک کے منیجر اور کیشیئر کیخلاف کرپشن کی شائع شدہ خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں

0

مظفرآباد( )ہٹیاں بالا نیشنل بینک کے منیجر اور کیشیئر کیخلاف کرپشن کی شائع شدہ خبر کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔شائع شدہ خبر قطعی من گھڑت اور بے بنیاد اور مخصوص ایجنڈا کی تکمیل ہے۔نجی بینک کی ملی بھگت سے نہ تو کسی کو ایک کروڑ روپے دے کر بیرون ملک فرار کر دیا اور نہ ہی چھوٹے ملازمین سے دباؤ ڈال کر رقم وصول کی گئی۔معاملہ سے متعلق ایس پی ہٹیاں بالا کو نہ تو کوئی درخواست نہ کوئی تحقیقات کی کوئی رپورٹ ہے۔نج

ی بینک کے ملازمین بلا تخصیص کارروائی،حقائق کی چھان بین اور احتساب کے لیے اپنے آپ کو پیش کرتے ہیں۔بینک کے زمہ داران منیجر اور کیشیئر نے اپنے خلاف ایک روزنامہ میں چھپنے والی خبر کی سختی سے تردید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ مذکورہ خبر کا ان سے کوئی تعلق نہ ہے اور نہ ہی وہ کسی عمل کے ذمے دار ہیں۔بینک مطابق قواعد کام کرتا ہے اور تحت ضابطہ جملہ امور نمٹائے جاتے ہیں۔لہذا منیجر اور کیشیئر کیخلاف شائع شدہ بلیک میلنگ پر مبنی خبر اور عزت کو اچھالنے پر قانونی چارہ جوئی کے لئے ماہر قانون دان کی خدمات حاصل کی جا رہی ہیں اور جلد ہی باعزت آفیسران اور بینک کی ساکھ کو نقصان پہنچانے والوں کیخلاف قانونی اور تادیبی چارہ جوئی کیلئے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.