پاکستان کا اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کے خبروں پر ردعمل سامنے آگیا

0

پاکستان کے دفتر خارجہ کے ترجمان کی جانب سے اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات کے خبروں کے بعد ردعمل سامنے آگیا ہے۔ ترجمان نے بیان میں کہا کہ پاکستان کے اسرائیل کے ساتھ کوئی سفارتی یا تجارتی تعلقات نہیں ہیں، اور پاکستان کی اسرائیل پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

دوسری جانب وزارت تجارت کے ترجمان نے بھی اسرائیل کے ساتھ تجارت شروع ہونے کی افواہوں کو پروپیگنڈا قرار دیا ہے۔ ترجمان نے کہا کہ امریکی جیوش کانگریس کی پریس ریلیز میں بھی پاکستان اور اسرائیل کے درمیان تجارت کے بارے میں کوئی ذکر نہیں کیا گیا تھا۔

وزارت تجارت کے ترجمان نے بھی واضح کردیا کہ پاکستان کے پاس اسرائیل کے ساتھ تجارتی تعلقات شروع کرنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.