چناری پولیس کارروائی: وائرل جنسی زیادتی ویڈیو سے تعلق رکھنے والے ملزمان گرفتار

30

تھانہ پولیس چناری نے کاروائی کی ہے، جس میں پاہل جنسی زیادتی کے ویڈیو کا ملزم بھی گرفتار کر لیا گیا ہے۔ لائن آف کنٹرول سے ملحقہ علاقے پاہل میں جنسی زیادتی کیس کی ویڈیو وائرل ہونے پر، مقدمہ علت 21/23بجرائم PC.294,489z بخلاف ملزم عبدالعزیز ولد محمد شریف سکنہ پاہل اور دوسرا مقدمہ علت 22/23بجرائم PC.377,489Z بخلاف ملزم افضال ولد نذیر سکنہ پاہل درج کر دی۔

دونوں مقدمات میں ملزمان کو گرفتار کرتے ہوئے، پابند سلاسل کر دی۔ ملزمان سے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ عزیز سہلریا پہلے سے گرفتار تھا، جبکہ پاہل سے ایک اور جنسی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہوئی، اس کے بعد بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس کیس میں مطلوب ملزم افضال ولد نزیر فرار تھا، جسے آخر میں چناری پولیس نے گرفتار کر لیا۔ ویڈیو میں ملزم کا چہرہ واضح ہے، جبکہ زیادتی کا شکار ہونے والے یا والی کا چہرہ دکھائی نہیں دے رہا ہے۔

پولیس کے مطابق، ملزم ایک لڑکے کے ساتھ بد فعلی کر رہا ہے، جبکہ ڈاکٹرز کی رائے کے مطابق ملزم ایک لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کر رہا ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ایک اور جنسی زیادتی کی ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے، جس کے لیے کیس درج کر دیا گیا ہے۔ ملزم اس کیس میں افضال ولد نذیر فرار تھا، جو آج گرفتار کر لیا گیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.