مظفرآباد گلگت بس سروس سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو قریب آنے کا موقع ملے گا

0

وزیر جنگلات آزاد کشمیرچوہدری محمد اکمل سرگالہ نے کہا ہے کہ مظفرآباد گلگت بس سروس سے آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان کے عوام کو قریب آنے کا موقع ملے گا اور باہمی رابطوں کی وجہ سے عوام کے مابین تاریخی ریشتوں کی بحالی کے ساتھ ساتھ سیاحت کو فروغ ملے گا ۔موجود حکومت رمضان مبارک میں عوام کو ہر سہولت فراہم کر نے کے لیے تمام وسائل بروکار لارہی ہے ۔

تحریک آزادی کشمیرآزاد کشمیرکی تعمیر وترقی اور عوامی خدمت ہمارا منثور ہے حکومت دن رات عوامی خدمت کے مشن کی تکمیل کے لئے کام کررہی ہے۔

ریاست کی ترقی میں اداروں کے استحکام بہت اہمیت کا حامل ہے موجودہ حکومت گڈ گورننس میرٹ کی بحالی ہے جس کے لئے حکومت ٹھوس اقدامات اٹھا رہی ہے۔ آزاد کشمیر کی تعمیر وترقی کے لئے پاک چین اقتصادی راہداری سی پیک کے منصوبو ں سے اس خطے کی تقدیر بدل جاے گی گذشتہ حکومت این ٹی ایس کا کریڈٹ لیتی رہی اور جاتے جاتے ایڈہاک ایکٹ لاکر میرٹ کا جنازہ نکال دیا۔نوکریاں پسند و ناپسند پر نہیں بلکہ میرٹ پر ملیں گی اس کا فائدہ آنے والے نسلوں کو ہو گا ۔

یایسن ملک کو آزاد کا حق لینے کی پاداش میں عدالتی دہشت گردی کی بھنیٹ چڑھایا جا رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں کو بھارت کے استعماری جبر نے دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے ڈاکٹر منان وانی کی شہادت کو نا قابل فراموش قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈاکٹریٹ کی ڈگری رکھنے والے اس اعلیٰ تعلیم یافتہ نوجوان کی شہادت نے ایک بار پھر یہ ثابت کر دیا کہ کشمیر میں جاری تحریک جائز ، منصفانہ اور عالمی اصولوں کے مطابق ہے ا ور اس کا دہشت گردی سے کوئی تعلق نہیں ہے ان نے مذید کہا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ بھارت کے حکمران ہوش کے ناخن لیں اور مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے عوام کو ان کا جائزہ اور انصاف پر مبنی حق خود ارادیت دیں اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے اداروں سے اپیل کی ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم کا نوٹس لیں اور فوری طور پر ظلم وستم بند کروانے میں اپنا کردار ادا کریں بھارتی حکمرانوں کے ہاتھ کشمیر یوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں-

اور ایک دن شہید کا لہو ضرور رنگ لائے گا اورکشمیر میں آزادی کا سورج ضرور طلو ع ہوگا اور وہ دن دور نہیں کہ کشمیر یوں کا ان کا حق خوداردیت مل کر رہے گا اور کشمیر ی عوام آزاد فضاﺅں میں سانس لے سکے گے ان خیالات کا اظہار انھوں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہو ئے کیا، انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں جاری تحریک آزادی کشمیر میں بے گناہ کشمیری لیڈروں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے مقبوضہ جموں و کشمیر میں نافذ دو کالے قوانین کی منسوخی اور مقبوضہ علاقے میں بے نام اور گمنام قبروں کی موجودگی کی آزادانہ تحقیقات اور بے نام قبروں میں مدفون افراد کی شناخت کرائی جائے اور بھارت کی حکومت سے پیلٹ شاٹ گنوں کے استعمال کو فوری طور پر روکا جا ئے-

انہوں نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیر پر جبر اور ظلم کے ذریعے اپنا نظام نافذنہیں کر سکتا بھارت نے ظلم و بربریت کی تمام حدود کو پار کر لیا ہے اور کشمیر کے نہتے اور بے گناہ انسانوں کو اپنے حق مانگنے کی پاداش میں زندہ رہنے کے حق سے بھی محروم کیا جا رہا ہے مجید وانی سے لے کر برہان مظفر وانی اور اب ڈاکٹر منان وانی تک آزادی و حریت کے عظیم جذبوں اور باوقار موت کی ایک ایسی عظیم داستان ہے جو کشمیر کے نوجوان کے جذبوں کوتازگی بخشتی رہے گی-

بھارت کے حکمران اپنا ذہنی توازن کھو بیٹھے ہیںاور مسلسل ایسے اقدامات کر رہے ہیں جو خود بھارت کے اپنے آئین اور بانیان ہند کے اصولوں کے منافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی حکمرانوں کو خود بھارت کے اندر سے اٹھنے والی سنجیدہ آوازوں کو سننا چاہیے اور کشمیری عوام کو ان کاجائز حق فوری طور پر دے کر خطہ میں امن کی راہ ہموار کرنی چاہیے .۔انہوں نے تمام گرفتار قائدین اور سیاسی کارکنوں کی فوری رہائی ان کے خلاف قائم بلا جواز مقدمات واپس لینے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے عوام آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے مظالم اور سازشیں کشمیری عوم کے عزم کو کمزور نہیں کر سکتیں وہ اپنی تحریک آزادی ہر حال میں جاری رکھیں گے جس کا منطقی نتیجہ الحاق پاکستان ہے

Leave A Reply

Your email address will not be published.