سردار تنویر الیاس خان کی عمران خان سے اہم ملاقات

0

لاہور: وزیراعظم آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے زمان پارک میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے اہم ملاقات کی، جس میں دونوں نے ملکی صورتحال پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔

سردار تنویر الیاس خان نے پی ٹی آئی قیادت پر جعلی اور بے بنیاد مقدموں کی شدید الفاظ میں مذمت کی، اور اس طرح کے عمل کو ملک میں سیاسی استحکام کی راہ میں رکاوٹ کے طور پر تسلیم کیا۔ انہوں نے عمران خان کو پاکستانیوں کے دلوں کی دھڑکن بتایا اور ان کے ساتھ کھڑے ہونے کا اظہار کیا۔

سردار تنویر الیاس خان نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں تحریک انصاف آزادکشمیر کی پارلیمانی پارٹی اور کشمیری عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔ وہ کہتے ہیں کہ سیاسی مذاکراتی عمل ہو تو پی ٹی آئی کو اس کا حصہ بننا چاہیے، کیونکہ ملک شدید معاشی بحران کا شکار ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.