وفاقی حکومت نے کم آمدن والے غریب عوام کیلئے پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ

0

وفاقی حکومت نے کم آمدن والے غریب عوام کیلئے پیٹرولیم ریلیف پیکج کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے تحت پیٹرولیم کی قیمت فی لیٹر 50 روپے تک سبسڈی دی جائے گی۔ اس فیصلے کے لئے وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ایک اجلاس لاہور میں منعقد ہوا جہاں کم آمدن والے پیٹرولیم صارفین کے لئے ریلیف پیکج کی تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

اجلاس کے دوران فیصلہ کیا گیا کہ پیٹرولیم سبسڈی کی رقم 50 روپے تک فی لیٹر تعین کی جائے گی اور سبسڈی کا عملی پروگرام جلد از جلد مکمل کیا جائے گا۔ شہباز شریف نے کہا کہ موٹرسائیکل، رکشہ اور چھوٹی گاڑیاں کم آمدن والے عوام کی سواری کے ذریعے ہوتی ہیں، لہذا پیٹرولیم سبسڈی غریب عوام کے ریلیف کا باعث بنے گی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں میں وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.