پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیرغلام محی الدین دیوان سے امیدوار اسمبلی پی پی 39سیالکوٹ چوہدری آصف گجر موترہ کی ملاقات

0

لاہور ( ) پی ٹی آئی کے سینئر رہنما و ممبر قانون ساز اسمبلی آزادکشمیرغلام محی الدین دیوان سے امیدوار اسمبلی پی پی 39سیالکوٹ چوہدری آصف گجر موترہ کی ملاقات۔ موجودہ سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال۔غلام محی الدین دیوان نے چوہدری آصف گجر موترہ کو پی پی 39 سیالکوٹ سے الیکشن میں حصہ لینے پر مبارکباد دی اور مکمل تعاون و حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

تعاون کی یقین دہانی پر پی ٹی آئی کے رہنما و امیدوار اسمبلی پی پی 39سیالکوٹ چوہدری آصف گجر موترہ نے غلام محی الدین دیوان کا شکریہ ادا کیا۔اور حلقہ کی موجودہ سیاسی صورتحال سے بھی تفصیلی آگاہ کیا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما و امیدوار اسمبلی پی پی 39سیالکوٹ چوہدری آصف گجر موترہ،سابق امیدوار اسمبلی لاہور صادق جلال،رستم شیخ،سابق امیدوار اسمبلی مرزا صادق،ثاقب امیر کی پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما وممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان کی دعوت پر ان کی رہائش گاہ شاہ جمال ہاؤس لاہور آمد۔وفد کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا گیا۔وفد نے ممبر اسمبلی غلام محی الدین دیوان کا شکریہ ادا کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.