چیف سیکرٹری آزاد کشمیرمحمدعثمان چاچڑ کی زیر صدارت محکمہ جنگلات کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں سیکرٹری جنگلات چوہدری امتیاز احمد نے محکمانہ امور اور جاری منصوبہ جات ،بلین ٹری کے بارئے میں بریفنگ دی ۔ اجلاس میں آفیسران سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ پوری دنیا میں آزاد کشمیر سرسبز اور گھنے جنگلات کی وجہ سے مشہور ہے اور ان جنگلات کو دیکھنے کے لئے لاکھوں سیاح آزاد کشمیر کا رج کر تے ہیں ان جنگلات کے تحفظ اور پائیدار ترقی کے لئے قیلیل ،درمیانی اور طویل وقتی منصوبہ بندی کی جائے-
انہون نے کہا کہ جنگلات میں اضافے کے لئے شجرکاری بہت ضروری ہے ۔ انہون نے کہا کہ سرسبز و شاداب کشمیرسیاحوں کے لئے جنت ہے اس کے لئے زیادہ سے زیادہ شجرکاری لازمی ہے چیف سیکرٹری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں رواں موسم میں شجرکاری مہم کو کامیاب بنانے کے لئے تمام ممکن وسائل بروکار لائے جایں اس سلسلہ میں پورے آزاد کشمیر میں تمام اداروں کو شجرکاری میں شامل کی جائے چیف سیکرٹری نے کہا کہ آزاد کشمیر میں زیادہ سے زیادہ درخت لگا کر ہم نے آنے والی نسلوں کے لیے سرسبز و شاداب ملک بنانا سکتے ہیں پاکستان و کشمیر کی بقاءشجر کاری میں ہے ہم نے مل کر کلین اینڈ گرین آزادکشمیر بنانے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانے ہیں-
تاکہ یہ خطہ سرسبز اور خوبصورت ہو سکے انہوں نے کہا کہ شجر کاری کے ساتھ ہمار ا مستقبل وابستہ ہے دنیا میں گلوبل وارننگ کی وجہ سے دن بدن درجہ حرارت بڑھتاجارہاہے ۔ جس کے لیے شجرکاری ناگزیر ہے لہذا عوام اور محکمہ جنگلات ملکر زیادہ سے زیادہ شجرکاری کو یقینی بنائیں ، شجرکاری کیساتھ ساتھ شجرپروری کے حوالے سے عوام میں شعور بیدار کریں اس محکمہ عوام کیساتھ ملکر ٹھوس اقدامات اٹھائے رواں سیزن میں شجرکاری کے اہداف بروقت حاصل کیے جائیںجس میں مقامی افراد کی بھرپور شمولیت کویقینی بنایا جائے اجلاس میںآزاد کشمیر کے جنگلات سے لکڑی کی سمگلنگ کی روک تھام اور خاتمے کے لئے فوری کاروائی اور اس میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈون کا فیصلہ کیا گیااس حوالے سے کسی قسم کی کوتاہی برداشت نہیں کی جائےاجلاس میں چیف سیکرٹری نے آزاد کشمیر میں محکمہ جنگلات کی فاریسٹ چیک پوسٹوں پر موثر نگرانی کو بہتر بنانے اور جدید طریقوں کے حوالے سے جامع پلان مرتب کرنے ہدایت دی اورکہا کہ محکمہ پورئے آزاد کشمیر میں لکڑی کی سمگلنگ کو روکنے کے لئے محکمہ جنگلات ٹھوس اقدامات اٹھائے-
انہوں نے کہا کہ جنگلات کے تحفظ کے لئے چیف سیکرٹری کا دفتر ہمہ وقت حاضر ہے اور میں سرپرستی کے لئے تیار ہوں ۔اجلاس میں محکمہ جنگلات کو مضبوط بنانے کے لئے فورس کا درجہ دینے کا فیصلہ کیا گیا اس سے نقصان جنگل کرنے والے عناصر کے خلاف بہتر حکمت عملی سے روکنے میں مدد ملے گی اجلاس میں محکمہ جنگلات کے اہکاران کا جنگلوں میں رات کا گشت کرنے پہ اتفاق کیا گیا ۔کشمیر ہاوس میں منعقدہ اجلاس میں ناظم اعلیٰ جنگلات پرنسپل غلام مجتبے مغل ناظم اعلیٰ جنگلات علاقائی ملک اسد محمود ناظم جنگلات نیلم سرکل میرنصیر احمد نے شرکت کی ۔چیف سیکرٹری محمد عثمان چاچڑ نے محکمہ جنگلات کی محکمانہ کارکردگی کو سہراتے ہوئے مزید بہتری کی ہدایات دی ۔