پی پی 39سیالکوٹ سے ہر حال میں الیکشن لڑوں گا

23

مظفرآباد( )پی ٹی آئی کے رہنما و امیدوار اسمبلی چوہدری آصف گجر موترہ نے کہا کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں پی پی 39سیالکوٹ سے ہر حال میں الیکشن لڑوں گا،حلقہ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے میدان میں اترا ہوں،حلقہ کے عوام کے بے شمار مسائل ہیں جس سے بخوبی آگاہ ہوں،آئندہ تین دن تک پی پی 39سیالکوٹ سے اپنے کاغذات نامزدگی جمع کراؤں گا،

سابق وزیر اعظم و چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے عوام کو شعور دیا ہے،اب عوام اپنا حق لینا جانتے ہیں،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ انتخاب میں مختلف کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔چوہدری آصف گجر موترہ نے کہا کہ جھوٹے اعلانات پر یقین نہیں رکھتا،حلقہ کے عوام کی محرومیوں کے خاتمے کیلئے عملی اقدامات اٹھاؤں گا،عوام کی توقعات پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا،اس موقع پر متعدد سیاسی وسماجی شخصیات نے چوہدری آصف گجر موترہ کی حمایت کرتے ہوئے الیکشن میں انہیں اپنے بھرپور تعاون و حمایت کی یقین دہانی کروائی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.