مظفرآباد( ) چوکی پولیس آفیسر برارکوٹ میر مشتاق احمد ایس ایچ او تھانہ پنجگراں تعینات،چارج سنبھال لیا۔عوامی حلقوں کا خیر مقدم۔تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او تھانہ پنجگراں میز مزمل حسین کی ریٹائرمنٹ کے بعد یہ اسامی خالی ہوئی تھی جس پر ایس ایس پی مظفرآباد مرزا زاہد حسین نے میر مشتاق احمد چوکی افسر برارکوٹ کو تبدیل کر کے ایس ایچ او تھانہ پنجگراں پولیس تعینات کردیا ہے جس کا باقاعدہ نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔
میر مشتاق احمد نے بحیثیت ایس ایچ او تھانہ پولیس چارج سنبھال کرفرائض کی ادائیگی شروع کر دی ہے۔عوامی حلقوں نے میر مشتاق احمد کی ایس ایچ او پنجگراں تعیناتی کا خیر مقدم کرتے ہوئے آئی جی،ڈی آئی جی اور ایس ایس پی مظفرآباد کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے نڈر،بے باک اور باصلاحیت پولیس آفیسر کو ایس ایچ او تھانہ پنجگراں تعینات کیا۔