کمشنر مظفرآبادڈویژن سردار عدنان خورشید نے کہا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن کے سیاحتی مقامات پر غیر قانونی تجاوزات اور بلڈنگ کوڈز کے خلاف تعمیرات ہوئی ہے

0

مظفرآباد( )کمشنر مظفرآبادڈویژن سردار عدنان خورشید نے کہا ہے کہ مظفرآباد ڈویژن کے سیاحتی مقامات پر غیر قانونی تجاوزات اور بلڈنگ کوڈز کے خلاف تعمیرات ہوئی ہے۔

جس پر شدید تحفظات ہیں،نیلم،مظفرآباد،سدھن گلی،تین اضلاع کے اندر سیاحتی مقامات پر روایتی انداز تعمیر کو تبدیل کرنے کی ضرورت ہے۔پیر چناسی جیسی خوبصورت سیاحتی مقامات پر تعمیرات کا نیا انداز دیں گے اس لئے مقامی ایکشن کمیٹی ضلعی انتظامیہ کے ساتھ تعاون کرے۔گزشتہ روز پیر چناسی انجمن تحفظ حقوق کے چیئرمین یاسر نقوی کی سربراہی میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے-

انہوں نے کہا آزادکشمیر کے اندر قدرتی حسن برباد ہو رہا ہے ماحولیات میں رہ کر پتہ چلا کہ آزادکشمیر کے اندر ہم نے ماحول کو کتنا آلودہ کر رکھا ہے۔ماحول کو بہتر بنانے اور آلودگی کو کنٹرول کرنے میں میڈیا اور عوامی نمائندگان اپنا کردار اد اکریں۔کمشنر سردار عدنان خورشید نے کہا ریاست کے اندر معاشی طور پر بہتری کی ضرورت ہے اور معیشت اسی صورت میں ٹھیک ہو سکتی ہے جب لوگ کام کریں گے،اس موقع پر چیف ایڈیٹر ڈیلی خبرنامہ ظہیر احمد جگوال بھی موجود تھے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.