امیدوار اسمبلی پی پی 39سیالکوٹ چوہدری آصف گجر موترہ کا حلقہ انتخاب کا دورہ

0

مظفرآباد( )امیدوار اسمبلی پی پی 39سیالکوٹ چوہدری آصف گجر موترہ کا حلقہ انتخاب کا دورہ،حلقہ کی بااثر اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں،اپنی مکمل حمایت و تعاون کی یقین دہانی کروائی،اس موقع پر چوہدری آصف گجر موترہ نے کہا کہ الیکشن میں حصہ لینے کا مقصد عوامی محرومیوں کا خاتمہ کرنا ہے،حلقہ کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہوں،

میرے حلقہ انتخاب سے ن لیگ کا امیدوار کامیاب ہوتا رہا،مگر وہ حلقہ کے عوام کیلئے کچھ نہیں کر سکے،گزشتہ ادوار میں حلقہ کو مکمل طور پر نظر انداز کیے رکھا،عوام کو سہانے خواب دکھا کر ووٹ تو لیے گئے مگر حلقہ سے محرومیوں کا خاتمہ نہ ہو سکا،چوہدری آصف گجر موترہ نے کہا کہ حلقہ کی عوام کا بھرپور تعاون و حمایت چاہئیے،حلقہ کی عوام سے وعدے نہیں بلکہ عملی اقدامات اٹھاؤں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.