جنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن

0

مظفرآباد( ) جنگلی حیات کے تحفظ کا عالمی دن دنیا بھر سمیت پاکستان و آزادکشمیر میں بھی جنگلات جنگلی حیات کے تحفظ کے عہد کے ساتھ منایاگیا۔

محکمہ وائلڈ لائف فشریز آزادکشمیر کے زیراہتمام 10اضلاع کے ضلعی مقامات پر عوام میں شعور کی آگاہی کیلئے تقریبات کا انعقاد کیاگیا۔ دارالحکومت مظفرآباد میں سیمینار اور واک کا انعقاد کیاگیا۔ جس کی قیادت سیکرٹری وائلڈ لائف فشریز نعیم بسمل،ڈی جی برگیڈیئر سید اختر شاہ،ڈائریکٹر نعیم افتخار ڈار، ناظم اعلیٰ جنگلات ترقیاب سردارافتخاراحمد، نائب ناظم عبدالشکور خان،ناظم جنگلات ترقیات محمد شہباز خان، پراجیکٹ منیجر رابعہ الیاس نے کی۔

شرکاء واک نے بینرز،پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پرجنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے تحریر یں درج تھیں۔سیمینار میں محکمہ وائلڈ لائف،محکمہ جنگلات، محکمہ امور حیوانات سمیت مختلف محکمہ جات کے آفیسران ملازمین کمیونٹی نمائندگان میڈیا سے متعلقہ نمائندگان نے شرکت کی۔اس موقع پر ڈائریکٹر نعیم ڈار اور ڈپٹی ڈائریکٹر عبدالشکور خان نے آزادکشمیر میں جنگلی حیات کے تحفظ کے حوالے سے جاری منصوبوں اور اقدامات بارے بریفنگ دی اور کمیونٹی نمائندگان کے سوالات کے جوابات بھی دیے۔سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے سیکرٹری نعیم بسمل نے کہا کہ آزادکشمیر میں جنگلی حیات،جنگلات کے تحفظ کے لئے تعلیمی اداروں میں ابتدائی سلیبس میں شامل کروائیں گے کہ جنگلات جنگلی حیات کس قدر ان کاتحفظ ضروری ہے تاکہ بچے ابتدائی طور پر بھی اس بارے شعور آگاہی حاصل کرسکیں۔جنگلات اور جنگلی حیات کو تحفظ دے کر ہم مذہبی ملی بیداری کا ثبوت دیں۔جنگلات اور جنگلی حیات سے پیار کریں ان کی بقاء سے ہماری بقاء مشروط ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.