وزیراعظم اذادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا ایمازون و ای کامرس کی تقریب سے خطاب

1

زیراعظم اذادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا ایمازون و ای کامرس کی تقریب سے خطاب۔

آزادکشمیر کے نوجوانوں کے لیے مثالی ریاست بنائیں گے۔

نوجوان ریاست کی شان اور ہمارا مان ھیں ان کی امید کبھی ٹوٹنے نہیں دوںگا۔
نوجوانوں کو باعزت روزگار اور آسان شرائط پر قرضہ دیں گے

آزادحکومت ریاست جموں و کشمیر کے وزیر اعظم سردار تنویر الیاس خان نے کہا ہے کہ نوجوان کسی ملک اور قوم کا قیمتی اثاثہ ہوتے ہیں، عمران خان کے ویژن کے مطابق آزاد کشمیر کے نوجوانوں کو روزگار کے مواقع فراہم کر رہے ہیں،نوجوانوں کو اتنا با صلاحیت اور ہنر مند بنائیں گے کہ ان کو نوکری کرنےکیلئے کسی کے پچھے نہ بھاگنا پڑے۔

ایما زون آن لائن جاب سے نوجوانوں کو روزگار فراہم ہو گا۔آزاد کشمیر کے نوجوان ساری دنیا میں جا کر کام کر رہے ہیں اور اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا رہے ہیں۔ نوجوانوں کو آسان شرائط پر قرضے فراہم کریں گے تاکہ وہ معاشی طور پر خود کفیل ہوں اور دوسروں کو بھی روزگار مہیا کرسکیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے ایما زون وای کامرس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔وزیراعظم اذادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا ایمازون و ای کامرس کی تقریب میں آمد پر والہانہ استقبال کیا گیا۔

وزیراعظم کی آمد پر پنڈال میں موجود سینکڑوں نوجوانوں اور خواتین نے بھرپور استقبال کیا۔اور پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں۔اور "وزیراعظم زندہ باد "تیری آس میری آس تنویر الیاس تنویر الیاس "کے نعروں سے پنڈال گونج اٹھا۔وزیراعظم سردار تنویر الیاس خان کہا کہ آزاد کشمیر کے نوجوان باصلاحیت ہیں، ہماری حکومت کی اولین ترجیح نوجوانوں اور خواتین کو ہنر مند بنانا ہے تاکہ وہ اپنے پاوں پر کھڑے ہو سکیں۔حکومت آزاد کشمیر نوجوانوں کو تمام ترسہولیات مہیا کرے گی۔ہماری خوشی قسمتی ہے کہ ہمارے ملک میں نوجوانوں کی تعداد زیادہ ہے ۔

وزیراعظم آزادکشمیر نے کہا کہ ملک کی سلامتی اور سیکورٹی پر کوئی سمجھوتا نہیں کریں گے۔کشمیر کے نوجوان میری آس اور امید ھیں۔ان سے بڑی توقعات وابستہ ھیں حکومت آپ کی امیدوں کو نہیں ٹوٹنے دے گی آنے والے دنوں میں اذادکشمیر کے نوجوان اپنے پاؤں پر کھڑے ھونکے۔کیونکہ حلال کمانے والے اور محنتی اللہ کے دوست ہیں ۔نوجوان ھمارا اثاثہ ھیں ۔
تقریب سے اینکر پرسن نصراللہ ملک،مشیر امور نوجوانان سدھرمغل، توصیف عباسی اور طارق قریشی اور شازیہ اعوان نےخطاب کیا۔

1 Comment
  1. […] وزیراعظم اذادکشمیر سردار تنویر الیاس خان… […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.