پاکستان کی سیاست کا محور عمران خان

0

مظفرآباد( )پی ٹی آئی جموں ریجن آزادکشمیر کے جائنٹ سیکرٹری و امیدوار اسمبلی پی پی 39سیالکوٹ چوہدری آصف گجر موترہ نے کہا کہ پاکستان کی سیاست کا محور عمران خان ہیں۔

پنجاب اور کے پی کے میں پی ٹی آئی کارکنان الیکشن کی تیاری کریں۔سپریم کورٹ کا90دن میں الیکشن کرانے کا فیصلہ تاریخی ہے،پی ڈی ایم کو ضمنی انتخابات میں اپنی شکست نظر آرہی ہے،اس لئے وہ الیکشن سے راہ فرار چاہتی تھی،پی ٹی آئی کارکنان انہیں الیکشن سے بھاگنے نہیں دیں گے۔ عمران خان کو مائنس کرنے کے خواب دیکھنے والے عوام کا جنون دیکھ لیں۔چوہدری آصف گجر موترہ نے مزید کہا کہ عمران خان پاکستانی عوام کیلئے امید کی کرن ہیں۔ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی پی ڈی ایم کو شکست فاش سے دو چار کرے گی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.