چئیرمن پاکستان تحریک انصاف عمران خان مقبول عوامی لیڈر ہیں

49

مظفرآباد : پی ٹی آئی جموں ریجن آزاد کشمیر کے جائنٹ سیکرٹری و امیدوار اسمبلی پی پی 39سیالکوٹ چوہدری آصف گجر موترہ نے کہا کہ چئیرمن پاکستان تحریک انصاف عمران خان مقبول عوامی لیڈر ہیں۔

پی ڈی ایم عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خائف ہے اور الیکشن سے راہ فرار چاہتی ہے۔پی ڈی ایم تمام حربے استعمال کر چکی ہے لیکن عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت میں کمی نہیں لا سکی بلکہ مقبولیت میں مزید اضافہ ہوا ہے-

عوام کے دلوں سے عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت ختم نہیں کر سکے۔پی ٹی آئی عوامی جماعت ہے۔پی ڈی ایم کی ہر سازش کا پی ٹی آئی کے کارکن ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور اسے ناکام بنائیں گے۔چور دروازے سے اقتدار تک پہنچنے والی پی ڈی ایم کے دن گنے جا چکے ہیں۔عوام ان کا چوک چوراہوں پر محاسبہ کریں گے۔ملک پاکستان کو بے دردی سے لوٹنے اور اسے اس حال پر پہنچانے والوں کا عوام کڑا محاسبہ کریں گے۔مسلم لیگ ن اور پی پی نے ملک کا خزانہ لوٹ کر بیرون ممالک منتقل کیا اور وہاں عیاشیاں کرتے پھر رہے ہیں۔

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے اپنے تین سالہ دور میں ملک کو ترقی و خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا۔عوام پی ٹی آئی حکومت میں بے حد خوش تھے۔گیارہ جماعتوں کے اتحاد نے سازش کے تحت منتخب عوامی حکومت کو گرایا اور آج جو ملک کے ساتھ ہو رہا ہے وہ اب عوام کے سامنے ہے۔چوہدری آصف گجر موترہ نے کہا عوام عمران خان اور پی ٹی آئی کے ساتھ ہے۔پی ڈی ایم عمران خان اور پی ٹی آئی کی مقبولیت سے خوفزدہ ہے اور الیکشن سے راہ فرار چاہتی ہے۔پاکستانی عوام اور پی ٹی آئی کارکنان ان چور جماعتوں کو الیکشن سے راہ فرار اختیار نہیں کرنے دیں گے بلکہ الیکشن میں ان کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اور انہیں عبرتناک شکست سے دوچار کریں گے۔

1 Comment
  1. […] چئیرمن پاکستان تحریک انصاف عمران خان مقبول عوامی لیڈر … […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.