معلمین القرآن ضلع مظفرآباد کی مرکزی باڈی کی تشکیل نو

46

مظفرآباد : معلمین القرآن ضلع مظفرآباد کی مرکزی باڈی کی تشکیل نو کر دی گئی،منظور احمد قادری صدر،نثار احمد کیانی سینئر نائب صدر،اشرف شاہ نائب صدر،طارق حسین قریشی جنرل سیکرٹری،عبدالوحید خان سیکرٹری مالیات،بابر حسین معاون سیکرٹری،محمد فیروز سیکرٹری نشر و اشاعت،عبدالعزیز قادری سیکرٹری قانونی معاملات جن کا چناؤ اتفاق رائے سے کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق معلمین القرآن ضلع مظفرآبادکا اہم اجلاس منعقد ہواجس میں ٹیچرآرگنائزیشن سے الحاق کے بارے فیصلہ ہوا کہ آزادکشمیر کے تمام ذمہ داران سے اس حوالہ سے باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا جائے گااور یہ مطالبہ بھی رکھا گیا کہ مرکزی تنظیم میں مرکزی عہدے کیلئے مرکز ضلع مظفرآباد کونمائندگی دی جائے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.