آزاد کشمیر میں 216000 سے زائد سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت کا اہم اقدام

48

آزاد کشمیر میں 216000 سے زائد سکولوں سے باہر بچوں کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے لیے حکومت کا اہم اقدام, ہمارا عزم تعلیم ، صحت، روزگار، فلاح عام
حکومت آزاد کشمیر،اسلامی ترقیاتی بینک اور قطر فاؤنڈیشن ایجوکیشن فار آل کے تعاون سے ایک پراجیکٹ "Reaching out of school children in AJ&K ” کے لیے انٹرنیشنل این جی او Alight کو منتخب کیا گیا ہے۔ پراجیکٹ پر 22 ملین ڈالر خرچ ہوں گے۔

پراجیکٹ کے تحت پہلے مرحلہ میں 60 ہزار پرائمری لیول کے بچوں کو سکول لا کر مفت معیاری تعلیم دی جائے گی اور مخصوص علاقوں میں 80 پرائمری سکول بھی تعمیر کیے جائیں گے۔ معیار تعلیم کی بہتری کے لیے اساتذہ کے لیے جدید طرز پر تربیتی پروگرامز کا انعقاد کیا جائے گا۔ مفت کتب، سٹیشنری کے ساتھ ساتھ غریب بچوں کی کفالت کا بندوبست بھی کیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.