آزادکشمیر کی سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ محترمہ مدحت شہزاد نے کہا ہے کہ میرپور میوزیم آزادکشمیر کا پہلا میوزیم ہوگا جس میں ریاست آزادجموں وکشمیر کی تاریخ و قدیم ورثہ کو محفوظ بنایا جائے گا۔میرپور میوزیم آزادکشمیر کا بڑا اور منفرد پراجیکٹ ہے جس کو اسٹیٹ آف آرٹ بنانے کے لیے ہر ممکن اقدمات اٹھائے جارہے ہیں۔
نیوسٹی میں میرپور میوزیم کے تعمیراتی مراحل میں جو نقائص سامنے آئے ہیں انھیں دور کیا جارہا ہے اس منصوبہ کو جلد مکمل کیا جا رہا ہے وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان اس کا افتتاح کریں گے۔
ان خیالات کا اظہار انھوں نے نیوسٹی میں میرپور میوزیم کے دورہ کے دوران تعمیراتی کام کا معائنہ کرتے ہوئے کیا اس مو قع پر سیکرٹری برقیات چوہدری محمد طیب،ڈائریکٹر جنرل سیاحت محترمہ تہذیب النساء،ڈپٹی ڈائریکٹر سیاحت ملک فیاض احمد،ڈائریکٹر MAPمیاں عتیق، یونیورسٹی آف اے جے سے میڈیم رخسانہ، ایکسین بلڈنگ شہزادہ اورنگزیب، ایس ڈی او حسن شاہ، کنسلٹنٹ میوزیم تیمور احمد، اسسٹنٹ ڈائریکٹر سیاحت قمر ایوب،اسسٹنٹ ڈائریکٹر بھمبر محمد حنیف،انفارمیشن آفیسر محمد جاوید ملک کے علاوہ آثار قدیمہ سے متعلق ماہرین اور دیگر متعلقہ اداروں کے افسران بھی موجود تھے۔
سیکرٹری سیاحت و آثار قدیمہ محترمہ مدحت شہزاد نے کہا ہے کہ میرپور میوزیم آزادکشمیر کا پہلا اور منفرد میوزیم ہوگا جبکہ مظفرآباد سمیت دیگر اضلاع میں ا س طرح کے میوزیم بنائے جائیں گے۔میرپور میوزیم پر 2019میں کام شروع ہوا تھا جو تکمیل کے آخری مراحل میں ہے۔ہماری آزادکشمیر کے عوام سے اپیل ہے کہ جن جن لوگوں کے پاس قدیم تاریخی نوادرات ہیں وہ محکمہ آثار قدیمہ کے حوالے کریں تاکہ انھیں اس میوزیم میں محفوظ بنایا جاسکے جو یہاں آنے والے سیاحوں کی دلچسپی کا باعث بنیں۔
میرپور میوزیم کی تکمیل کے بعد آزادکشمیر اور بالخصوص میرپور میں سیاحت کو فروغ ملے گا۔وزیر اعظم آزادکشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ویژن کے مطابق آزادکشمیر کے قدیم اور تاریخی مقامات تک سیاحوں کی رسائی کو یقینی بنانے کے لیے بھی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جس سے آزادکشمیر میں شعبہ سیاحت میں ترقی کے روشن امکانات ہیں۔
[…] میرپور میوزیم آزادکشمیر کا پہلا میوزیم ہوگا […]