وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزراء کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دارلحکومت مظفرآباد آمد

0

وزیراعظم پاکستان اور وفاقی وزراء کی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی تسلط کے خلاف اور کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کے لیے دارلحکومت مظفرآباد آمد

قائم مقام صدر و سپیکر اسمبلی چوہدری انوار الحق، وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان اور کابینہ اراکین نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا۔

وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف، وفاقی وزراء نے قائم مقام صدر و سپیکر اسمبلی اور وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان کے ہمراہ یادگار شہداء کا دورہ کیا، یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور تحریک تکمیل پاکستان میں اپنی جان ، مال، عزت و آبرو قربان کرنے والے شہداء کے ایصال ثواب، درجات بلندی کے لیے خصوصی دعا کی۔

وزیراعظم پاکستان کو آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی آمد پر پولیس کے چاق و چوبند دستے کی جانب سے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا گیا۔

وزیراعظم پاکستان قانون ساز اسمبلی کے خصوصی اجلاس سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم پاکستان
Leave A Reply

Your email address will not be published.