وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا میرپور ڈویژن کا بھرپور اور مصروف دورہ

74

وزیراعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان کا میرپور ڈویژن کا بھرپور اور مصروف دورہ،پہلے مرحلہ میں انہوں نے ڈویژن کے سب سے بڑے ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال میرپور کے فیز II کے تحت بننے والی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس منصوبہ پر 75کروڑ سے زائد رقم خرچ ہوگی۔ہسپتا ل کے فیز ٹو کے تحت بننے والی پانچ منزلہ عمارت ایک لاکھ 25 ہزار مکعب فٹ سے زائد رقبہ پر محیط ہے۔جس میں 114نئے بستروں کی مزید گنجائش ہوگی اس میں ریڈیالوجی،ایم آئی آر،سٹی سکین،الٹراساؤنڈ،سمارٹ و ہیوی ایکسرے،انڈوسکوپی،لیبز،میڈیکل،آپریشن تھیٹر میں ریکوری رومز،انتہائی نگہداشت کا یونٹ،سرجری،گائنی اور ایڈمنسٹریشن بلاک ہونگے جبکہ گائنی یونٹ میں ڈیلوری رومز کے علاوہ جدید ترین علیحدہ آپریشن تھیٹر،ریکوری رومزاور نوزائیدہ بچوں کے بیڈ بھی ہونگے۔

ان میں دستیاب تمام سہولیات عالمی ادارہ صحت کے مقرر کردہ معیار کے مطابق ہوں گی۔ اس ہسپتال کی توسیع کے اگلے مرحلہ فیز III اور فیز IV کی تکمیل کے بعد مجموعی طور پر میرپور ڈویژنل ٹیچنگ ہسپتال کی گنجائش 500بستروں تک ہو جائے گی۔وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے انتظامیہ کو ہدایات دیں کہ مفاد عامہ کے اس اہم منصوبہ کو مقررہ وقت اور معیار کے مطابق مکمل کریں اور کہاکہ طبی سہولیات کی فراہمی ہماری حکومت کے منشور کا لازمی حصہ ہے میرپور کے شہریوں کو معمولی علاج اور ٹیسٹ کے لئے دیگر علاقوں میں جانا پڑتا تھا لیکن اس ہسپتال سے انہیں اپنے گھر میں ہی تمام طبی سہولیات مہیا ہوں گی۔اس موقع پر آزاد کشمیر کے وزراء نثار انصر ابدالی،چوہدری ارشد حسین،چوہدری یاسر سلطان،چوہدری اظہر صادق، چوہدری علی شان، عبدالماجد خان، دیوان علی چغتائی،ظفر اقبال ملک،چوہدری مقبول گجر،اکبر ابراہیم،پی ٹی آئی کے ظفر انور،سیکٹریز حکومت،محکمہ صحت کے اعلی احکام،ڈویژنل و ضلعی انتظامیہ کے افسران بھی موجود تھے۔

بعد ازاں وزیراعظم آزاد کشمیر سردار تنویر الیاس خان نے کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ کے مرکزی کمپلیکس اور کورٹ کے زیر اہتمام بیواہ گان اور زلزلہ متاثرین کے لئے بنائے جانے والے ویلج کا افتتاح کیا اور جاتلاں میں 500 بستروں کے کورٹ ہسپتال کا سنگ بنیاد رکھا۔وزیراعظم نے تقریبات کے دوران بات چیت کرتے ہوئے کہاہے کہ حکومت اور رفاعی ادارے باہمی طور پر ملکر یتیموں،بیواہ گان،زلزلہ متاثرہ افراد کی بحالی کا کام بخوبی کرسکتے ہیں ہماری حکومت بھرپور کوشش کررہی ہے کہ بے سہارا،قدرتی آفات سے متاثرہ یتیموں،بیواؤ ں، ایل او سی کے متاثرین،شہداء کی فیملیز کی مستقل بنیادوں پر آباد کاری ہو بلکہ انہیں اپنے پیروں پر کھڑا ہونے میں میں مدد فراہم کریں۔کشمیر آرفن ریلیف ٹرسٹ نے جس طرح ضرورت مند لوگوں کی مدد کی ہے وہ سب کے لئے بہترین مثال ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے کورٹ کے زیر اہتمام 200 خاندان کی مستقل آباد کاری کے لئے کورٹ ویلج کے افتتاح اور کورٹ کے زیر اہتمام جاتلاں میں 500 بستروں کے ہسپتال کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔قبل ازیں وزیراعظم جب کورٹ ویلج پہنچے تو کورٹ کے چیئرمین چوہدری محمد اختر نے ان کا والہانہ استقبال کیا۔اس موقع انہوں کورٹ ویلج میں رہائش پذیر خاندانوں سے ملاقات کیں اور انہیں فراہم کی جانے والی سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.