وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے کاروباری و سیاسی وفد کی ملاقات

12

وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار تنویر الیاس خان سے کاروباری و سیاسی وفد کی ملاقات

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر نے پشاور پولیس لائن میں دہشت گردی کا شکار ہونے والے شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انکے ایصال ثواب کے لیے خصوصی دعا کی اور دہشت گردی کے واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوۓ کہا کہ کہ مسجد اور نمازیوں پر حملہ سفاکیت کی بدترین مثال ہے بے گناہوں کی جانیں لینے والے اسلام اور انسانیت کے دشمن ہیں دہشت گرد ایسے بزدلانہ حملوں سے پاکستان کے امن پسند عوام کے حوصلوں کو کمزور نہیں کر سکتے-

پولیس اور بالخصوص تمام سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خاتمے لیے بڑی قربانیاں دی ہیں شہید ہونے والے افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں اور زخمیوں کی صحتیابی کے لیے دعا گو ہیں-

ملاقات میں سرمایہ کاری کے مواقعوں، صنعتی اور ٹورازم کے فروغ کے لیے حکومت کی جانب سے کیے گئے اقدامات سمیت دیگر امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر وزراء حکومت دیوان علی چغتائی، چوہدری محمد رشید، معاون خصوصی وزیر اعظم راجہ سبیل ریاض نائب صدر پی ٹی آئی آزاد کشمیر میر عتیق الرحمان، جنرل سیکریٹری پی ٹی آئی آزادکشمیر راجہ منصور خان سمیت سئنیر سیاسی قائدین اور پارٹی عہدیداران بھی موجود تھے

Leave A Reply

Your email address will not be published.