تھانہ پولیس سٹی ہٹیاں بالا کا بلدیہ حدود میں گرینڈ آپریشن

36

ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال کی ہدایت پر تھانہ پولیس سٹی ہٹیاں بالا کا بلدیہ حدود میں گرینڈ آپریشن،گاڑیوں میں نصب فلیش لائٹس ضبط،متعدد گاڑیوں کے چالان، وال چاکنگ ریمو کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق لیاقت حمید SHO تھانہ پولیس سٹی،نے ہمراہ مجسٹریٹ کاروائی کرتے ہوئے رکشہ،مو ٹر سائیکل،جیپ ہاء میں نصب 27 فلیش لائٹس ضبط کیں اور 6 گاڑیوں کے چالان کیئے جبکہ بلدیہ حدود میں وال چاکنگ کو ریمو کروایا-

آئیندہ کسی بھی گاڑی میں فلیش لائٹ یا پریشر ہارن نصب پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی جائے گی-

وال چاکنگ،پبلک مقامات پر سموکنگ،پلاسٹک شاپر کے استعمال پر عائد پابندی کے سلسلہ میں آگاہ مہم چلائی گئی –

ایس پی جہلم ویلی خرم اقبال کے کہا کہ ضلع بھر میں گرینڈ آپریشن جاری رکھیں گے۔فلیش لائٹ اورپریشر ہارن کسی بھی صورت استعمال نہیں ہونا دیا جائے گا۔وال چاکنگ پر مکمل پابندی عائد ہے -آئیندہ ایسا کرتے ہوئے کوئی بھی شخص پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین کاروائی عمل میں لائی گی-بلا تفریق کاروائیاں جاری رکھی جائیں گے۔پلاسٹک کے شاپرماحولیاتی آلودگی کا سبب بنتے ہیں۔ان کے استعمال پر پابندی عائد ہو چکی ہے۔جس پر بھی سختی سے عملدرآمد کروایا جائے گا-

Leave A Reply

Your email address will not be published.