آزاد کشمیر میں بلین ٹری پراجیکٹ

1

آزاد کشمیر میں بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت محکمانہ نرسریز کے علاوہ پرائیویٹ نرسریز بھی قائم کی گئی ہیں۔عوام محکمہ کے تعاون سے نرسریز قائم کرتی ہے۔

ایسی ہی ایک نرسری راولاکوٹ ہجیرہ میں ہے۔اس نرسری کو سائرہ چلا رہی ہیں۔سائرہ کا کہنا ہے کہ جب سے یہ کام شروع کرنے کا سوچا تو اسے بھی بہت سی مشکلات کا سامنہ کرنا پڑا لیکن کہتے ہیں نا کہ ارادے مظبوط ہوں تو منزل مل ہی جاتی ہے-

سائرہ نے نا صرف نرسری کامیابی سے چلائی بلکہ6 سے 8خواتین مزید ان کے ساتھ نرسری میں کام کرتی ہیں۔نرسری میں تقریبا دو لاکھ کے قریب پودے ہیں۔امرود،ایپل پیل،چیڑ،منو اور دیگر پودہ جات لگائے گئے ہیں۔سائرہ کا کہنا ہے سیزن میں وہ 4 سے 5لاکھ روپے اس نرسری سے کما لیتی ہیں۔بلین ٹری پراجیکٹ کے تحت عوام کو ان کی دہلیز پر روزگار کی فراہمی کا عزم کیا گیا تھا اور آج یہ خواب حقیقت بن چکا ہے۔

1 Comment
  1. […] آزاد کشمیر میں بلین ٹری پراجیکٹ […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.