انسانی ہمدردی کی عمدہ مثال قائم

43

مظفرآباد()انسانی ہمدردی کی عمدہ مثال قائم ،مدینہ مارکیٹ سے ملنے والا پرس خاتون شہری کوٹریفک پولیس انچارج مدینہ مارکیٹ راجہ عابد نے لیگی رہنما نعمان اعوان زرگر کی مد د سے واپس لوٹا دیا،خاتون کا اظہار مسرت،شکریہ اداکیا ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مدینہ مارکیٹ میں خریداری کی غرض سے آنے والی ایک خاتون شہری کا پرس گر گیا جو ٹریفک پولیس اہلکار راجہ عابد کو ملا ،پرس میں نعمان اعوان زرگرکی دکان کا وزٹنگ کارڈ ،نقدی رقم اور دیگر کاغذات موجود تھے ،جس پر ٹریفک پولیس اہلکار نے نعمان اعوان زرگر سے رابطہ کیا اور گمشدہ پرس کے متعلق آگاہ کیا جس پر نعمان اعوان زرگر نے خاتون سے رابطہ کر کے پرس اصل مالک کو پہنچا دیا ۔

خاتون شہری نے پرس واپس لُٹانے پر سابق چےئرمین ایڈوائزری کونسل مسلم لیگ ن یوتھ ونگ آزادکشمیر نعمان اعوان زرگر اور ٹریفک پولیس انچارج مدینہ مارکیٹ راجہ عابد کا شکریہ ادا کیا ۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.